Global Editions

پیغامات سے آگاہ کرنے والا رسٹ بینڈ۔۔۔ آہستہ سے آپکی توجہ حاصل کریگا

سمارٹ فونز آواز یا سکرین کے ذریعے صارف کی توجہ اپنی جانب مبذول کراتے ہیں تاہم اب ایک ایسا رسٹ بینڈ تیار کیا گیا ہے جو نہایت آہستگی کے ساتھ مختلف امور پر الگ الگ انداز میں صارف کی توجہ مبذول کراتاہے۔ اس نئے رسٹ بینڈ کو سومیٹک Somatic نامی کمپنی نے تیار کیا ہے اور یہ رسٹ بینڈ صرف ٹچ پر ہی انحصار نہیں کرتا ،بلکہ یہ رسٹ بینڈ وائبریشن کے ذریعے اطلاعات کی جانب توجہ مبذول کراتا ہے۔ اس ضمن میں اہم نکتہ یہ ہے کہ الگ الگ اطلاعات کے لئے الگ الگ الرٹس ہیں۔ Moment رسٹ بینڈ میں چار موٹریں لگائی گئی ہیں جو الگ الگ اطلاعات کے لئے الگ الگ وائبریشن الرٹس جاری کرتی ہیں۔ اس حوالے سے کمپنی کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو شانتونو بالا (Shantanu Bala) کا کہنا ہے کہ ہم نے مختلف اقسام کے الرٹ جاری کرنے کے لئے کئی طرح کی اشکال کے کومبی نیشن تیار کئے ہیں تاکہ آپ مصروف شیڈول کے دوران آگاہ ہو سکیں کہ کس قسم کی اطلاعات آپ کے سمارٹ فون پر موصول ہو رہی ہیں اور آپ کو کس طرح اپنا ردعمل ظاہر کرنا ہے۔ Somatic Labs اس رسٹ بینڈ کو سال 2017 ءکے آغاز میں لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس بینڈ کی قیمت 159 ڈالرز مقرر کی گئی ہے۔ اس رسٹ بینڈ کے اہم فنکشنز میں جی پی ایس نیویگیشن، میسج نوٹیفکیشن اور میٹرونوم Metronome فیچر شامل ہیں۔ ان فیچرز کےذریعے آپ کو ہر وقت سمارٹ فون کی جانب متوجہ رہنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور آپ جس طرح کی اطلاعات، پیغامات یا فون کالز وصول کرنا چاہیں گے صرف ان کے بارے میں ہی نوٹیفکیشنز وصول ہونگے اور ان سب کے لئے الگ الگ پیٹرنز تیار کئےگئے ہیں جن کی مدد سے آپ یہ تعین کر سکتے ہیں کہ کونسا نوٹیفکیشن وصول ہوا ہے۔ کمپنی کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو شانتونو بالا (Shantanu Bala) کا کہنا ہے کہ اگر ہم انسانی جسم کے لئے موزوں وئیرایبلز تیار کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم ایسی ڈیوائسز تیار کریں جسے پہن کر انسان اچھا محسوس کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہماری تیار کردہ رسٹ بینڈ لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو بہت پسند آئیگی۔

تحریر: سگنے بریویسٹر (Signe Brewster)

Read in English

Authors

*

Top