Global Editions

علی بابا کی مصنوعی ذہانت والی چپس اور کوانٹم کمپیوٹنگ میں شدید دلچسپی

ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی پر علی بابا کی طرف سے جوا کھیلنے والے نوجوان سے ملیں۔

گزشتہ ہفتے علی بابا کی2018 کمپیوٹنگ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے دوران علی بابا کلاؤڈ کے صدر سائمن ہو(Simon Hu) نے کانفرنس کے شرکا کوسٹیج پر چائے کی دعوت دی لیکن پہلے کہا کہ وہ ہاتھ اور مشین کے ذریعے بننے والی چائے کے درمیان فرق کریں۔

جبکہ کانفرنس کے شرکا نے تقریباً دو ایک جیسی نظر آنے والے چائے کی پتوں سے بھرے ہوئے برتنوں کو بے چارگی سے دیکھا، تو سائمن ہو نے اپنا اسمارٹ فون نکالا۔انہوں نے ہر ایک چائے کے سامان والے برتن کی تصویر لی اور ان کو علیحدہ علی بابا کےای کامرس پلیٹ فارمز میں سے ایک ٹی مال Tmall) کی طرف سے تیار ایک ایپلی کیشن میں ڈالا۔ ایپ نے ایک الگورتھم کا استعمال کرتے ہوئے ،جو خاص طور پر چائے کے مختلف قسم کے پتوں کے درمیان فرق بتانے کے لئے بنایا گیا تھا، نے اس مسئلے کو حل کر دیا۔

یہ چیز علی بابا کی طرف سے بنیادی ٹیکنالوجیوں اور اس کاروبار کی ڈیمانڈ کی ایک چھوٹی سی مثال تھی۔ بعد میں چار روزہ کانفرنس میں کمپنی نے ٹیکنالوجی کے ذریعے روزمرہ کی زندگی میں مفید چیزوں میں تبدیلی لانے والی منصبوبوں کا اعلان کیا بشمول مصنوعی ذہانت والی چپ کی ذیلی چیز جسے پنگٹو جی Pingtou Ge کہتے ہیںاور ایک ٹیم جو کوانٹم پروسیسر بنا رہی ہے۔

ان تمام تحقیقاتی کوششوں کی قیادت کرنے والا شخص جیف ذہا نگ ہے جو علی بابا کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر اور اس کی ڈمو(DAMO) اکیڈمی ریسرچ لیبارٹری کے سربراہ ہیں۔ ایم آئی ٹی ٹیکنالوجی ریویو نے نے ذہانگ کے ساتھ ایک نشست کی تاکہ وہ ان سے ان کی کمپنی کے منصوبوں کے بارے میں جان سکیں۔

ٹیکنالوجی ریویو: علی بابا نے چپ کمپنی کیوں بنائی؟

ذہانگ: یہ ہمیں ایک فائدہ فراہم کرتی ہے۔ چپس زیادہ خاص ہو رہی ہیں۔ بہت ساری کمپنیاں مصنوعی ذہانت والی چپس تیار کررہی ہیں، لیکن ہر کمپنی میں مختلف ڈیٹا لوڈز اور کاروباری ضروریات ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر کمپنی کو اپنے سافٹ ویئر کے لئے اپنی مرضی کے مطابق کسٹمائزڈ چپس کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ چیزروایتی چپ بنانے والی کمپنیاں نہیں کر سکتیں۔

لیکن ظاہر ہے، ہم بھی کچھ پہلے سے ہی استعمال کی جانے والی چپس کے ڈیزائن استعمال کریں گے اور ان کی ویلیو میں اضافہ کے لئے اپنے ڈیزائن میں یکجا کریں گے۔

آپ کی چپ کمپنی کون سا کاروباری ماڈل اپنائے گی؟

تین راستے ہیں۔ پہلا راستہ ہے آئی پی لائسنسنگ کا۔ ہم دیگر کمپنیاں کو اپنےچپ ڈیزائن استعمال کرنے کا لائسنس دے سکتے ہیں۔ دوسرا آئی پی کے مجموعے کے ذریعے مختلف صنعتوں کو پروسیسر کےحل فراہم کرناہے۔ مثال کے طور پر ہم گھریلو آلات اور کاروں کے لئے مرضی کے مطابق پروسیسر فراہم کرسکتے ہیں۔ تیسرا راستہ ہمارے اپنے کلاؤڈ اور ڈیٹا مراکز سےچپس بنانا ہے۔

کوانٹم کمپیوٹنگ کے لئے علی بابا کا کیا منصوبہ ہے؟

یہ ایک طویل عرصہ تک ختم ہونے والا منصوبہ ہے کیونکہ اس کے لئے ہمارے پاس ابھی تک پروسیسر نہیں ہیں۔ ایک بار ہمارے پاس پروسیسر آ جائیں، تو ہمیں پتا چلے گا کہ ان کے لئے کون سا استعمال کرنا ہے۔کوانٹم کمپیوٹر ز کرپٹو گرافی کی ایپلی کیشن یا مواد کے بڑے تخروپن میں ایپلی کیشنز کے لئے اچھے ہو سکتے ہیں لیکن وہ ہر قسم کے کاموں کے لئے مناسب نہیں ہیں۔ اور آپ کے پاس زیادہ کیوبٹس ہیں تو وہاں زیادہ چیلنجز بھی ہیں، کیونکہ آپ کو یہ یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ یہ تمام کیوبٹس ایک ساتھ ہموار اور قابل اعتماد طور پر کام کر سکتے ہیں۔

کیوبٹس کی تعداد ہمارا واحد مقصد نہیں ہے۔ ہم کوانٹم کمپیوٹنگ کی انجینئرنگ کے مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ آپ کوانٹم پروسیسرز پر موجودہ پروگرام کیسے چلاتے ہیں؟ آپ ہر پروگرام کو کوانٹم پروسیسرز پر چلانے کے لئے نہیں جا رہے ہیں، ٹھیک ہے؟ لہٰذا آپ کو اس بات کو یقینی بنانےکی ضرورت ہوگی کہ کون سے کام کوانٹم کمپیوٹرز پر کرنے والے ہیں اور کون سے کلاسیکل پر۔ ہم اپنے ہاننگزو ہیڈکوارٹرز میں سپر کنڈٹنگ کوانٹم کمپیوٹر تیار کر رہے ہیں اور ہم اس نقطہ پر پہنچنا چاہتے ہیں جہاںکوانٹم کمپیوٹر پر گنتی ہو سکے۔

ڈامو اکیڈمی میں تحقیق کو آپ کو کیسے ترجیح دیتے ہیں؟

اس وقت تمام کام ڈیٹا اور انٹیلی جنس کے گرد گھومتا ہے۔ ہمارے پاس زیادہ سےڈیٹا ہو گا تو آپ اسے کیسے جمع کرتے ہیں، کیسےذخیرہ کرتے ہیں اور کیسے پراسیس کرتے ہیں؟ ہم مصنوعی ذہانت کا استعمال کرکے ڈیٹا پراسیس کرتے ہیں جو کہ ڈامو تحقیق کے انٹیلی جنس کاحصہ ہیں۔ اور اس میں الگورتھم اور پروسیسر شامل ہیں۔

علی بابا کس طرح ٹیکنیکل ٹیلنٹ کواپنی طرف متوجہ کرتا ہے؟

علی بابا کے زیادہ تر کاروبار بنیادی خدمات کے ہیں، جیسے ای کامرس، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور لاجسٹکس جو پورے چین کو بنیادی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ابھرتا ہواچین علی بابا کوبہت زیادہ جگہ فراہم کرتا ہے۔ لوگ یہاں آنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ بہت سارے لوگوں کے لئے فرق ڈال سکتے ہیں یایہاں تک کےپورے ملک کی ترقی کے لئے کچھ کر سکتے ہیں۔ اس طرح علی بابا ایک پلیٹ فارم کے طور پر منفرد ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کااس پلیٹ فارم سے کیا گیا ہر کام سجایا ہے۔ میرا خیال ہے کہ اس قسم کا سماجی اور اقتصادی قدر والا پلیٹ فارم تکنیکی ماہرین کے لئے بہت پرکشش ہے۔

تحریر: یٹنگ سن (Yiting Sun)

Read in English

Authors
Top