Global Editions

وائٹ ہاؤس نے سرکاری منصوبوں کو ڈیجیٹائز کرنے کیلئے گوگل‘ ایمزون کی خدمات طلب کر لیں

واشنگٹن ٹائمز کے مطابق وائٹ ہاؤس نے امریکہ میں ہیلتھ کیئر اور دیگر منصوبوں کو ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لئے گوگل‘ایمزون‘ مائیکروسافٹ اور آئی بی ایم سے معاونت طلب کرلی ہے۔ وائٹ ہاؤس نے ان کمپنیوں سے ملاقات کے بعد ان کے ملازمین کو رخصت کے دوران حکومت کے لئے کام کرنے پر آمادہ کرنے کا طریقہ کار طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ٹرمپ انتظامیہ کو مختلف منصوبوں میں درپیش مسائل کا جدیداور فوری حل تلاش کیا جا سکے۔تاہم سیلیکون ویلی میں موجود ٹیکنالوجی ایکسپرٹس کی بڑی تعداد ٹرمپ انتظامیہ سے نالاں ہے اور حکومت کے ساتھ کام کرنے سے گریزاں نظر آتی ہے۔ امسال گوگل کے ملازمین نے ایک احتجاج کے دوران گوگل سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ امریکی فوج کو ڈرون حملے کے لئے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی فراہم کرنے سے گریز کرے۔ اُدھر وائٹ ہاؤس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نجی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ورکرز ان کے لئے کام کرنے پر آمادہ ہیں کیونکہ اس طرح وہ ایک وسیع طبقے کیلئے اپنی کارکردگی کے جوہر دکھا سکیں گے۔

Authors
Top