Global Editions

لندن میں اڑنے والا لباس پانچ کروڑ میں دستیاب

لندن کے ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور میں گریویٹی کمپنی نے اڑنے والا جیٹ لباس فروخت کے لئے پیش کیا ہے جس کی قیمت سوا چار لاکھ ڈالر یا پانچ کروڑ روپے ہے۔ آئرن مین کی طرز پر بنائے گئے لباس کے بازوؤں اور کمر پر پانچ انتہائی چھوٹے سائز کے انجن نصب ہیں۔ لباس میں جیٹ فیول استعمال ہوتا ہے۔اسے پہن کر انسان 32میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 12ہزار فٹ کے بلندی پر اڑ سکتا ہے۔ اسے پہن کر ایک مرتبہ میں چار سے چھ منٹ تک پرواز کی جا سکتی ہے۔ سٹور میں اس لباس کا ورچوئل ویڈیو ٹیسٹ بھی موجود ہے اور کوئی بھی اسے پہن کر اڑنے سے قبل اس کی پرواز کا تجربہ سیکھ سکتا ہے۔ لباس کی ویڈیو یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دو لوگ یہ لباس پہنے ایک کھلے میدان میں اڑنے کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

Authors
Top