Global Editions

پاکستانی سٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کے لئے امریکی ٹیم کی پاکستان آمد

پاکستان کے سب سے بڑے سٹارٹ اپ انکیوبیٹر پلان نائن ، امریکی محکمہ خارجہ اورامریکی شہر آسٹن کی تنظیم کے مابین طے پانے والے ایکسچینج پروگرام کے تحت پاکستانی سٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کے لئے 10 رکنی امریکی ماہرین کی ایک ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے۔

ATX+PAK ایکسچینج پروگرام کا مقصد پاکستانی انٹرپنئیوئرز کو غیرملکی ماہرین کی خدمات اور تجربات سے استفادہ حاصل کرنا ہے اور اس پروگرام کے تحت پاکستانی کمپنیوں کے نوجوانوں کو دورحاضر کے تقاضوں کے عین مطابق تربیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انکے آئیڈیاز کو نمایاں کرنا بھی ہے۔ پاکستان کا دورہ کرنے والی امریکی ٹیم میں امریکی شہر آسٹن کے سرکاری اہلکار، کاروباری حضرات، مشترکہ منصوبوں پر سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیاں اور دو سٹارٹ اپس انکیوبیٹرز شامل ہیں۔ اس پروگرام کے تحت دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں جن میں موسیقی، کلچر، سیاحت فلم، کھیل، وئیر ایبل ٹیکنالوجی اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں جدت کے حوالے باہمی دلچسپی کو فروغ دینا اور ایک دوسرے کے ساتھ مطابقت پیدا کرنا ہے۔

امریکی ماہرین کے دورے کا سب سے اہم پروگرام 15 نومبر سے شروع ہونیوالا “Meet the Makers Entrepreneurship Summit” ہے۔ یہ کانفرنس ایک ہفتہ جاری رہے گی اور اس میں مجموعی طور پر تبادلہ خیال کے نو سیشن منعقد ہونگے۔ تبادلہ خیال کے ان سیشنز میں جن امور پر بات کی جائیگی ان میں دوطرفہ ثقافتی اشتراک، پاکستانی سٹارٹ اپ کے منظر نامے کا جائزہ، انٹرپئینوئرشپ کے لئے یکساں مواقع شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی انٹرپئینوئرشپ ایکو سسٹم پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ وفود کی سطح پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔

اس پروگرام کے حوالے سے پلان نائن کی پروگرام منیجر زینب طارق کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے ذریعے ہمارے سٹارٹ اپس اور انٹرپینئیوئرز کو ان کی کاروباری ضروریات کے حوالے عالمی آگاہی حاصل ہو گی۔ اس کے ساتھ پاکستانی سٹٓارٹ اپس کو امریکی مارکیٹ تک رسائی اور اپنے ریونیو کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ یہ پروگرام اکیس نومبر تک جاری رہے گا۔

تحریر: نشمیا سکھیرا (Nushmiya Sukhera)

Read in English

Authors

*

Top