Global Editions

اوبر نے اپنی حریف کریم کو 3ارب ڈالر میں خریدنے کا باضابطہ اعلان کر دیا

معروف ٹیکسی مہیا کرنے والی امریکی کمپنی اوبر نے مشرق وسطیٰ میں اپنی حریف کمپنی کریم کو خریدنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
کریم نے اپنے صارفین کو اپنی ای میل میں اس خبر کی تصدیق بھی کر دی ہے۔ متعلقہ شرائط کی دستاویزات کے مطابق اوبر 1.4ارب ڈالر نقد ادا کرے گا۔ اس کے علاوہ 1.7ارب ڈالر قابل بدل نوٹس کی صورت میں دیے جائیں گے جو 55ڈالر فی شئیر کے حساب سے اوبر کمپنی کے شئیرز میں تبدیل کئے جائیں گے۔

Authors
Top