Global Editions

کینسر کی تشخیص اور علاج کو بہتر بنانے کے لیے کام جاری

نام: وکٹر اڈیل سٹائنسن (Viktor Adalsteinsson)
عمر: 29 سال
ادارہ: بروڈ انسٹی ٹیوٹ

وکٹر اڈیل سٹائنسن نے میساچوسٹس کے شہر کیمبرج میں واقع بروڈ انسٹی ٹیوٹ (Broad Institute) کے لیب میں ایک ایسا خودکار سسٹم تیار کیا ہے جس کی مدد سے لیکویئڈ بائیوپسی یعنی خون کے نمونوں میں ٹیومر کی نشاندہی ممکن ہے۔ برتر کینسرز کے متعلق جینیاتی معلومات حاصل کرنے سے آنے والے مراحل میں جن چیزوں کی توقع کی جاسکتی ہے، اور مریضوں کو جن ادویات سے فائدہ ہوسکتا ہے، ان کے متعلق پیشگوئی کی جاسکتی ہے۔ اڈیل سٹائنسن جب پی ایچ ڈی کے پروگرام میں زیرتعلیم تھے، اس دوران ان کی والدہ چھاتی کے کینسر کے باعث جان کی بازی ہار گئیں، اور اس کے بعد ان کا کینسر کا بہتر علاج ڈھونڈ نکالنے کا ارادہ اور بھی پکا ہوگیا۔ اس سلسلے میں اڈیل سٹائنسن نے کئی مختلف پراجیکٹس میں حصہ لیا، جس میں سے ایک پراجیکٹ میں امریکہ بھر میں چھاتی کے کینسر کا مقابلہ کرنے والی خواتین کو خون کی جمع کاری کے لیے ٹیوبز بھجوائے گئے۔ اڈیل سٹائنسن کہتے ہیں "پہلے ڈاکٹراور مریض دونوں دوا سے زیادہ دعا پر انحصار کرتے تھے، لیکن اب ہم تھراپی کے اثرات پر نظر رکھ سکتے ہیں اور علاج کے ناکامی کی وجوہات کا بہتر تعین بھی کرسکتے ہیں۔"

تحریر: انٹونیو ریگالیڈو (Antonio Regalado)

Read in English

Authors
Top