Global Editions

اب گھر بیٹھے بیوٹی پارلر کی سہولیات حاصل کریں

ٹیلس گومز (Tallis Gomes)
عمر: 30 سال
ادارہ: سنگو

چار سال تک برازیل میں ایزی ٹیکسی نامی اوبر جیسی ٹیکسی کمپنی کے سی ای ای او کا عہدہ سنبھالنے کے بعد، ٹیلس گومیز نے 2015ء میں سولہ سنگھار کی صنعت میں بھی اسی طرح کی سہولت متعارف کرنے کا ارادہ کیا۔

اس سلسلے میں انھوں نے سنگو (Singu) نامی ایک پلاٹ فارم لانچ کیا ہے، جس کے ذریعے صارفین گھر بیٹھے اپنی سہولت کے مطابق بیوٹی پارلر کی خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ اس ایپ میں سنگو کے علاوہ لوکیشن اور موسم کی معلومات فراہم کرنے والی تھرڈ پارٹی سہولیات سے حاصل کردہ ڈیٹا کی مدد سے شیڈولنگ کی جاتی ہے۔ اس طرح کم کلائنٹس ہونے کے باوجود زیادہ نفع کمایا جاسکتا ہے، کیونکہ بیوٹی پارلر چلانے کے اخراجات برداشت کرنے کی مزید ضرورت نہیں رہتی ہے۔ گومیز مینی کیور کی سہولت فراہم کرنے والوں کی مثال دیتے ہوئے بتاتے ہیں کہ وہ ماہانہ دو ہزار ڈالر تک کماسکتے ہیں، جو کسی وکیل یا انجنیئر کی ماہانہ تنخواہ کے برابر ہے۔

تحریر: نینیٹ برنس (Nanette Byrnes)

Read in English

Authors
Top