Global Editions

جین کی ترمیم کی ٹیکنالوجی کو ایک کامیاب کاروبار کی شکل دینے کی کوششیں جاری

ریچل ہورویٹز (Rachel Haurwitz)
عمر: 32 سال
ادارہ: کیریبوبائیوسائنسز

ریچل ہوروٹز کو جین کی ترمیم کی انقلابی ٹیکنالوجی سی آر آئی ایس پی آر (CRISPR) کے انکشاف کے بعد اپنی کمپنی کھولنے میں زیادہ دیر نہیں لگی۔ 2012ء میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلی، میں واقع جینیفر ڈوڈنا (Jennifer Doudna) کے لیب میں کام کرتے ہوئے انھوں نے انکشاف کیا کہ سی آر آئی ایس پی ار سے کسی بھی ڈی این اے کے سٹرینڈ میں تبدیلی ممکن ہے، اور اس کے چند ہفتے بعد ہی انھوں نے لیب کو خیرباد کَہ کر ایک تہہ خانے میں اپنا دفتر قائم کیا، جو آج کیریبو بائیوسائنسز (Caribou Sciences) کے نام سے مشہور ہے۔ اس وقت ان کے پاس نہ ہی موبائل فون کی سہولت تھی، اور نہ ہی زیادہ سامان، لیکن آج یہ 44 ملازمین کی ٹیم پر مشتمل ہے، جو بنیادی جین کی ترمیم کی ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے، اور برکلی کے کی آر آئی ایس پی آر کے پیٹنٹس کے لائسنسز حاصل کرنے کے بعد دوائیں بنانے والی کمپنیوں، ریسرچ کی کمپنیوں اور ڈیوپونٹ جیسے زرعی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے حاصل کرچکی ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے حال میں SITE-Seq نامی ایک ٹول بھی تخلیق کیا ہے جو سی آر آئی ایس پی آر کی غلطیوں کی نشاندہی کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

تحریر: انٹونیو ریگالیڈو (Antonio Regalado)

Read in English

Authors
Top