Global Editions

کاروبار کرنے کے نت نئے طریقہ کار کی تلاش

کیتھی گانگ (Kathy Gong)
عمر: 30 سال
ادارہ: وفا گیمز

آپ کیتھی گانگ کی غیرمعمولی ذہانت کا اس بات سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ انھوں نے تیرہ سال کی عمر میں ہی شطرنج ماسٹر کا خطاب حاصل کرلیا تھا۔ چار سال بعد وہ کولمبیا یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے نیو یارک پہنچ گئیں۔ اس وقت انھیں زیادہ انگریزی نہیں آتی تھی، لیکن محنت اور لگن سے وہ جلد ہی یہ زبان سیکھ گئیں۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ واپس چین چلی گئیں، اور بہت کم عرصے میں ٹیکنالوجی کے نڈر انٹری پری نیورز کی فہرست میں ان کا شمار ہونے لگا۔ گانگ کئی مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والی کمپنیاں لانچ کرنے میں کامیاب رہی ہیں، جن میں للی نامی روبوٹک طلاق کی وکیل اور مائک نامی روبوٹک امیگریشن کا وکیل بنانے والی مشین لرننگ کی کمپنی Law.ai شامل ہے۔ اب گانگ نے مشرق وسطی کی مارکیٹ کے لیے وفا گیمز (Wafa Games) نامی ایک کمپنی لانچ کی ہے۔

تحریر: نینیٹ برنس (Nanette Byrnes)

Read in English

Authors
Top