Global Editions

انسانی دماغ کے متعلق بہتر سمجھ بوجھ کی مدد سے مشینوں کو زيادہ سمارٹ بنانا

گریگری وین (Gregory Wayne)
عمر: 34 سال
ادارہ: ڈیپ مائنڈ

ڈیپ مائنڈ کے ریسرچر گریگری وین ایسے سافٹ ویئر بنارہے ہیں جو انسانوں کی طرح اپنی غلطیوں سے سیکھ کر خود کو بہتر بناتا ہے۔ 2016ء میں نیچر نامی جریدے میں شائع ہونے والے ایک پیپر میں وین نے یہ ثابت کیا کہ اس قسم کا سافٹ ویئر ایسے مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے جو مصنوعی ذہانت میں استعمال ہونے والے روایتی نیورل نیٹورکس کے لیے حل کرنا ممکن نہ ہوں۔

وین انسانی دماغ کے جذبات اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت کے ذمہ دار نیورانز کے آپس میں روابط میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور اس سے انھیں خود کی غلطیوں سے سیکھنے والے مشینیں بنانے میں بہت فائدہ ہوا ہے۔

تحریر: کیلب گارلنگ (Caleb Garling)

Read in English

Authors
Top