Global Editions

دنیا کو مصنوعی ذہانت کے شر سے محفوظ رکھنے کی کوششیں جاری

نام: گریگ بروک مین (Greg Brockman)
عمر: 28 سال
ادارہ: اوپن اے آئی

وہ وقت بہت دور ہے جب مصنوعی ذہانت انسانوں کے مدمقابل کھڑی ہوسکے، لیکن گریگ بروک مین کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی سے ہی مصنوعی ذہانت کے نقصانات سے بچاؤ کے متعلق اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آن لائن ادائیگیوں کی کمپنی سٹرائپ کو کھڑا کرنے کے بعد انھوں نے ایلون مسک اور دوسرے افراد کے ساتھ مل کر اوپن اے آئی (OpenAI) کی بنیاد رکھی۔ یہ ایک بلامنافع ریسرچ گروپ ہے جو مصنوعی ذہانت کے فوائد کے سلسلے کو قائم رکھنے کے لیے کام کررہا ہے۔ بروک مین اس ادارے میں ملازمین کی تقرری سے لے کر نئے الگارتھمز کی ٹیسٹنگ تک کئی مختلف قسم کی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔ ان کے مطابق مصنوعی ذہانت کے سسٹمز کو غلط راہ پر نکلنے سے روکنے کے لیے ان میں شرمندگی کی طرح کا ایک احساس پیدا کرنا بہت ضروری ہے۔ وہ کہتے ہیں "یہ انسانوں کے لیے سب سے اہم ٹیکنالوجی ثابت ہونے والی ہے، لہذا ہمیں اس کے نقصان سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔"

تحریر: مائیک آرکٹ (Mike Orcutt)

Read in English

Authors
Top