Global Editions

ورچوئل رئیالٹی اب احساسات کے ساتھ

ورچوئل رئیالٹی کے میدان میں اب بھی بہت ترقی کی گنجائش موجود ہے کیونکہ اس وقت ورچوئل رئیالٹی میں صرف نہایت عمدگی کے ساتھ منظر کشی ہی ممکن ہے لیکن ورچوئل رئیالٹی سے صحیح معنوں میں لطف اندوز ہونے کے لئے ضروری ہے کہ صارفین کے احساسات کی بھی ترجمانی کی جائے کہ وہ کھیل کے دوران جن احساسات یا عمومی رحجانات محسوس کرتے ہیں کھیل کے دوران ان کی درست انداز میں عکاسی بھی ممکن ہو سکے۔ اب ٹیکنالوجی کے میدان میں روزافزوں ہونے والی ترقی سے اس امر کی امید ہے کہ جلد ہی ورچوئل رئیالٹی سے لطف اندوز ہونے والوں کے احساسات کی درست انداز میں ترجمانی ممکن ہو سکے گی۔ اس وقت اس حوالے سے کئی ادارے کام کر رہے ہیں اور حال ہی میں ایک برطانوی کمپنی نے ایک ایسا سادہ طریقہ تلاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کے ذریعے ورچوئل رئیالٹی سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ احساسات کی بھی ترجمانی بھی ممکن ہو سکے گی۔ اس وقت روایتی طور پر ورچوئل رئیالٹی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے احساسات کی ترجمانی بیرونی کیمرہ کی مدد سے چہرے کے اتارچڑھاٖؤکی مدد سے کی جاتی ہے تاہم اب نئے سسٹم کے تحت جسے Emteq نے تیار کیا ہے وی آر ہیڈ سیٹ میں چھوٹے سینسر نصب کئے جائیں گے جو استعمال کنندہ کے دل کی دھڑکن، پٹھوں کے حرکات اور الیکٹرک سگنلز کی مدد سے احساسات کی ترجمانی کرتے ہوئے ورچوئل رئیالٹی سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ استعمال کنندہ کے احساسات کی کھیل کے دوران ہی ترجمانی کر سکیں گے۔ معروف جریدے انجئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق نیا نظام جسے Faceteq کا نام دیا گیا ہے کو ویژول اپروچ کے ساتھ جذباتی ردعمل کا اظہار کرنے کے بھی لائق ہے۔ اسی طرح مانیٹر کئے گئے جذبات کو کھیل کے دوران استعمال کنندہ کے اوٹار (ورچوئل رئیالٹی میں کسی صارف کی گرافیکل نمائندگی) کے ذریعے ظاہر بھی کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح فریق ثانی کے جذبات کا اظہار بھی ممکن ہے اور اس تناظر میں کھیل مزید جاندار ہو سکتا ہے۔ صرف یہی نہیں اس وقت ورچوئل رئیالٹی کے میدان میں نت نئی جہتوں کی تلاش کے لئے جدوجہد جاری ہے اور اس میدان میں ابھی بھی ترقی کی بہت گنجائش موجود ہے۔ یہ امید بھی کی جا سکتی ہے کہ جلد وہ وقت بھی آ سکتا ہے کہ وی آر گلاسز کے بغیر بھی ورچوئل رئیالٹی سے لطف اندوز ہوا جا سکے گا۔

تحریر: جیمی کونڈیلفی (Jamie Condliffe)

Read in English

Authors
Top