Global Editions

مصنوعی ذہانت زیادہ سمارٹ اور زیادہ بہتری کی طرف گامزن

ہم میں سے زیادہ تر لوگ کسی شے کو ایک یا دو بار دیکھنے کے بعداسے پہچاننا شروع ہو جاتے ہیں لیکن مشینی مصنوعی ذہانت کو کسی شے یا لفظ کو پہچاننے کیلئے ہزاروں مثالوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ گوگل ڈیپ مائنڈ نے اس کا ایک حل ڈھونڈ لیا ہے جنہیں استعمال کرتے ہوئے مشینی ذہانت کسی شے کی ایک تصویر کے بعد اسے پہچاننا شروع کردیتی ہے۔ اسے ہم ایک تصویری تعلم کہہ سکتے ہیں۔ گوگل ٹیم نے اس کا مظاہرہ تصویروں کے ڈیٹا بیس سے نشان زدہ تصویریں ، تحریراور زبان پر کیا۔ اگرچہ مشینی ذہانت بہترین انداز میں اشیا کی شناخت کرسکتی ہیں لیکن اس پر خاصا وقت صرف ہوتا ہے اور یہ طریقہ مہنگا بھی ہے۔ مثال کے طور پر مشینی ذہانت ہزاروں مثالوں کے بعد سڑک پر چلتی خودکار گاڑیوں کو شناخت کرسکے گی۔ مشین کو اتنا زیادہ ڈیٹا فراہم کرنا عملاً ممکن نہیں ہے ایک روبوٹ جسے اجنبی گھر میں کام کرنا ہے وہ ان گنت گھنٹے گھر کے کمروں کی شناخت میں نہیں گزار سکتا۔ گوگل ڈیپ مائنڈ میں کام کرنے والے سائنسدان اوریول وینائلز(Oriol Vinyals)نے مشینی ذہانت کیلئے نیورل نیٹ ورک پر مشتمل یادداشت کا اضافی نیا آلہ شامل کیا ہے۔ ایسے سسٹمز کو اپنے ورچوئل نیورون کے ساتھ رابطے کو مستحکم کرنے کیلئے بہت ساری تصویروں کو دیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ گوگل ٹیم نے امیج نیٹ ورک پر نشان زدہ تصویروں پر سسٹم کی اہلیت کا مظاہرہ کیا۔ سافٹ وئیر کو ابھی بھی تصویر کو شناخت کرنے کیلئے اس کی کئی سو کیٹگریز درکار ہوتی ہیں لیکن اس کے بعد وہ صرف ایک تصویر سے مطلوبہ شے کی شناخت کرلیتا ہے۔ اب سسٹم صرف ایک تصویر دیکھنے کے بعد بلی یا کتے کی شناخت کرسکتا ہے۔ وینائلز کہتے ہیں کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا سسٹم تیزی سے نئے لفظ کے معنی جان سکتا ہے۔ نئے لفظوں کے معنی جاننا گوگل سرچ انجن کیلئے بہت اہم ہے۔ گہری آموزش کا سسٹم اضافی یادداشت کا مکینزم شامل کرنے سے بہت مفید ہو گیا ہے ۔ گوگل ڈیپ مائنڈ کی ایک اور ٹیم نے لچکدار یادداشت پر مشتمل ایک سسٹم تیار کیا ہے جو سادہ استدلال پر کام کرنے کا اہل ہے مثلاً سادہ سی ڈایاگرام کی مدد سے کسی بھی سب وے کے راستے کی شناخت کرنا ہے۔ کورین ایڈوانسڈ انسٹی ٹیوٹ فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں برائن اینڈ مشین انٹیلی جنس ٹیم کے سربراہ سینگ وانگ لی کہتے ہیں کہ اتنے بڑے ڈیٹا سیٹ سے صرف ایک تصویر سے شناخت کرنا ایک اچھا طریقہ ہے ۔

تحریر: وِل نائیٹ (Will Night)

Read in English

Authors
Top