Global Editions

ویڈیو آن ڈیمانڈسروس ،آئی فلیکس نے پاکستان میں کام کا آغاز کر دیا

آئی فلیکس جو نیٹ فلیکس آف سائوتھ ایسٹ ایشیا کے نام سے مشہور ہے اب پاکستان میں بھی اسےباقاعدہ طور پر متعارف کروادیا ہے۔ ملائیشین سبسکرپشن سروس نے 9جنوری 2017ءسےپاکستان میں اپنے کام کا آغاز کردیا ہے۔ اس" ویڈیو آن ڈیمانڈ"سروس میں پوری دنیا کے ٹی وی شوزاور موویز دیکھی جاسکتی ہیں۔ آئی فلیکس " ویڈیو آن ڈیمانڈ"سروس کو ٹی وی، سمارٹ فون، ٹیبلٹ اور کمپیوٹر پر دیکھا جاسکتا ہے۔ آئی فلیکس ڈاؤن لوڈ ویڈیو کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے تاکہ اسے آف لائن بھی دیکھا جاسکے۔ کمپنی صارفین سےایک مہینہ فری ٹرائل کے بعد اپنی خدمات کا 300روپے ماہانہ وصول کرے گی۔ یہ فیس نیٹ فلیکس سے مقابلتاً کم ہے۔آئی فلیکس پاکستان کے جنرل منیجر فریس شاہ کہتے ہیں کہ ان کا اصل مقابلہ پائریسی سے ہے۔ اگر لوگوں کو سستے داموں خدمات فراہم کی جائیں تو وہ پائریسی کی طرف نہیں جائیں گے۔

تحریر: ٹی آر پاکستان (TR Pakistan)

Read in English

Authors
Top