Global Editions

ڈیجیٹل میڈیا کمپنی کے لئے ایک لاکھ پندرہ ہزار ڈالر کی فنڈنگ

معروف پاکستانی آن لائن پلیٹ فارم Mangobaaz نے مقامی سرمایہ کار سے اپنے کاروبار کے لئے بڑی فنڈنگ حاصل کر لی ہے۔ معروف کاروباری گروپ فاطمہ گروپ کے ذیلی ادارے فاطمہ وینچرز نے Mangobaaz کے لئے ایک لاکھ پندرہ ہزار ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان کیا ہے۔

MangoBaaz پاکستان کی ایک نئی کمپنی ہے جو اپنے لاکھوں صارفین اور استعمال کنندگان کے لئے ڈیجیٹل مواد فراہم کرتی ہے اور یہ کمپنی بالکل اسی انداز میں کام کرتی ہے جس انداز میں معروف امریکی کمپنیاں BuzzFeed اور Vice کام کر رہی ہے بھارت میں بھی ایک کمپنی سکوپ وہوپ Scoop Whoopبالکل اسی انداز میں کام کر رہی ہے۔

ایک سال تک تجرباتی طور پر اس آن لائن پلیٹ فارم کو چلانے کے بعد کمپنی کے شریک بانی علی احسن اور علی گل نے امریکہ میں پرکشش نوکریاں چھوڑ کر پاکستان آنے کا فیصلہ کیا اور MangoBaaz کے لئے کل وقتی بنیاد پر کام کا آغاز کیا۔ اس مقصد کے لئے انہیں پاکستان کے معروف ایکسیلیٹر پلان ایکس کا تعاون اور تربیت بھی حاصل رہی۔ MangoBaaz کے صارفین کی تعداد اس وقت تک دس لاکھ تک پہنچ چکی ہے اور پاکستان میں اس کے ڈیجیٹل مواد کے چاہنے والوں کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

MangoBaaz اس وقت پاکستان کی پہلی کمپنی ہے جسے ایک وینچر کپیٹل فرم کی جانب سے مالی معاونت بھی حاصل ہو چکی ہے۔

اس حوالے سے MangoBaaz کے شریک بانی علی احسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایک بڑے ادارے کی جانب سے فنڈنگ اس امر کا غماز ہے کہ پاکستان کے بڑے اداروں کو MangoBaaz کی افادیت کا علم ہو چکا ہے اور انہوں نے MangoBaaz کی کاروبار کے حوالے سے تمام پہلوئوں کا اچھی طرح جائزہ لے لیا ہے۔ اسی طرح کمپنی کے ایک اور شریک بانی علی گل کا کہنا ہے کہ اس سرمایہ کاری کی بدولت ہمیں اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ موجودہ آپریشنز کو بھی مزید فعال اور بہتر بنانے میں بہت مدد ملے گی۔

MangoBaaz میں سرمایہ کاری کے حوالے سے فاطمہ وینچرز کے چیف ایگزیکٹو علی مختار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ کے شعبے میں بہت گنجائش موجود ہے اور MangoBaaz نے درست انداز میں اس گنجائش کی نشاندہی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم انٹرایکٹو براڈ کاسٹنگ اور بیوٹی
انڈسٹری میں پہلے ہی کئی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ان میں Intera Cta اور BeautyHooked شامل ہیں۔

صرف ایک سال کے عرصہ میں MangoBaaz کے کلائنٹس کی فہرست میں کئی ملٹی نیشنل کمپنیاں شامل ہیں جن میں کوکا کولا، نیسلے، یونی لیور، یوٹیوب، سام سنگ، اوبر، ٹیلی نار اور دیگر ادارے شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ MangoBaaz کئی کاروباری اداروں جن میں گروپ ایم اور OMD بھی شامل ہیں کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ موخر الذکر دونوں کمپنیاں دنیا کے بڑے میڈیا انویسمنٹ گروپس میں شامل ہیں۔ حال ہی میں  MangoBaaz نے ایک ویب پورٹل لانچ کیا ہے جس کی مدد سے یونیورسٹی کے طالبعلم مستفید ہو سکیں گے۔

تحریر: ماہ رخ سرور (Mahrukh Sarwar)

Read in English

Authors
Top