Global Editions

بچوں کے لئے دستیاب تمام بہترین آلات پہلی باربننے والےوالدین نے ایجاد کئے ہیں

کاروباری والدین بچوں کے لئے بوتلیں، نیند کی نگرانی کرنے والے مانیٹر اور چھاتی کے پمپ کو دوبارہ ایجاد کر رہے ہیں

بچوں کے لئے آلات متحرک ٹیکنالوجی کے شعبے کا حصہ نہیں لگتے لیکن ہر سال انجنیئرز، سائنسدان، ڈاکٹرز اور ڈیزائنرز ایسے آلات متعارف کراتے ہیں جن کا مقصد نوزائیدہ اور چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال ،ان کو محفوظ بنانے ،ان کی کارکردگی بڑھانے اور انہیں گندا ہونے سے بچاناہے۔ اکثر ان آلات کے تخلیق کار پہلی بار بننےوالے والدین ہیں جو کہ موجودہ آلات سے مایوس ہو جاتے ہیں اور اس مقصد کے لئےاپنے حل تلاش کرتے ہیں۔

اس حوالے سےگزشتہ سال مختلف نہیں تھا۔ یہاں پر کچھ سب زبردست قسم کےبچوں کےلئے آلات دئیے گئے ہیں جو 2017 میں متعار ف ہوئے اور ان سب کو کاروباری والدین نےڈیزائن کیا۔

اےایلو (aLoo)۔۔بیکٹیریا کم کرنے والے بوتل کے والو

سٹیٹس:2.99ڈالر میں برائے فروخت

 بچوں کودودھ پلانے والی مائیں ہمیشہ پریشان رہتی ہیں کہ کہ وہ اپنےنوزائیدہ بچوں کے لئے کافی دودھ پیدا نہیں کر پا رہی ۔ لیکن پمپ کی مدد سے چھاتی سے دودھ نکالنا اور اسے دوبارہ استعمال کرنا مشکل ہے کیونکہ بچہ ایک گھونٹ دودھ کا لے کرتھوکے کے ذریعے پوری بوتل کو زہر آلود کر دیتا ہے۔

اے ایلو سب سےپہلا آلہ ہے جو بچہ کی تھوک کو روک کربوتل کو گندگی سے بچاتا ہے۔ ڈسک کے سائز، پلاسٹک اور دھات سے بنے والو بچوں کی بوتل اندر فٹ بیٹھتا ہے اور دودھ کو اندر اآنے کی اجازت دیتا ہے لیکن تھوک کو بوتل کے مرکزی چیمبر میں نہیںآنے دیتا۔اس طرح سے والدین غیر استعمال شدہ دودھ کو رکھ سکتے ہیں اور اسے بچے کو دوبارہ دے سکتے ہیں۔

پاپ یم فارمولادودھ بنانیوالی بوتلیں

سٹیٹس: 12.99 سے14.99ڈالر میں برائے فروخت

وہ والدین جو اپنے بچوں کوفارمولہ دودھ دیتے ہیں ،ان کے لئے اکژ پانی اور پائوڈ ملاتے ہوئے بچوں پر نظر رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔پاپ یم بوتلیںاس مسئلے کو حل کرتی ہیں۔ ان بوتلوں میں پاؤڈر دودھ اوپر والے حصے میں اور پانی نیچے والے حصے میں ہوتا ہے اور درمیانی حصہ کو دبا نے سے دونوں یکجا ہو جاتے ہیں اور دودھ بن جاتا ہے۔ اس ڈیزائن کے ذریعے فارمولہ اجزاء ایک ہی ڈیوائس میں محفوظ ہوتے ہیں جن کو آپ باآسانی سفر میں استعمال کر سکتے ہیں اور ایک ہاتھ سے بنا سکتے ہیں (آسانی سے بوتل کو دبائیں اور ہلائیں)۔ اور اس مکسچر کو جب آپ چاہیں بنا لیں، بجائے اس کے کہ آپ اس کو وقت سے پہلے بنا کے رکھیں۔ اس کو بچوں کو پلانے سے پہلے فریج میں رکھنے کی بھی ضرورت نہیں۔

اولٹ سمارٹ جراب (Owlet Smart Sock 2)

سٹیٹس: 299.99ڈالر میں سمارٹ جرابوں کی کٹ برائے فروخت اور 7.99ڈالر ہر ماہ یا59.99ڈالر سالانہ برائے کنکٹید کئیر ایپ

 زیادہ تر بچوں کی نگرانی کرنے والے مانیٹرآڈیو اور ویڈیو کا استعمال کرتے ہوئے پتہ چلاتے ہیں کہ آیا کہ نوزائیدہ اور چھوٹے بچے چل رہے ہیں، چلا رہے یا کسی اور طرح کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ ایک سینسر، بیٹری، اور بلیوٹوتھ ٹیکنالوجی کی مدد سے اولٹ کی "سمارٹ جراب" بچوں کے دل کی شرح اور آکسیجن کی سطحوں کو ٹریک کرکےایک قدم آگے چلی جاتی ہے۔ والدین ویکو سٹر پ کے ذریعے بچےکے بائیں یا دائیں پیر کو کپڑے سے بنی جراب پہناتے ہیں اورحقیقی وقت میں اعداد و شمار کو دیکھنے کے لئے اسے موبائل ایپلی کیشن سے منسلک کرتے ہیں۔جراب بیس اسٹیشن کو معلومات منتقل کرتی ہے اور کچھ انتباہات جاری کرتی ہے اگر بچہ میں کچھ اہم چیزیں نیچے گر رہی ہوں۔

اولٹ کا بنیادی آئیڈیا نیا نہیں ہے۔ اصل ماڈل 2015میں آیا تھا جبکہ 2017کی سمارٹ جراب 2 ماڈل میں کچھ مزید اہم فیچرز ڈالے گئے ہیں ۔ یہ بہتر طریقے سے فٹ ہوتی ہے، ڈیٹا کو زیادہ فاصلے پر منتقل کرتی ہے اور بغیر وائر کے کنیکٹد کئیر اآئی او ایس ایپ سے منسلک ہو کے والدین کو اہم تاریخی معلومات جیسا کہ بچوں کی نیند کے پیٹرن اور ایک دن کے دوران دل کی اوسط شرح جاننے کی اجازت دیتی ہے۔

ولو۔۔چھاتی پر پہننے کے قابل پمپ

سٹیٹس: 499.99ڈالر میں برائے فروخت

 اگرچہ بہت سی نئی ماؤں کے لئے چھاتی کے پمپ انتہائی اہم ہیں، یہ آلےکئی دہائیوں سے ایک ہی طرح کے چلے آ رہے ہیں۔ اب کئی کاروباری اداروں نے صرف گزشتہ سال میں نئے ڈیزائن متعارف کیے ہیں۔ان میں سب سے اہم ویلو ہے جس نے مائوں کو چھاتی کے پمپوں سے منسلک پیچیدہ خارجی ٹیوبوں، ڈوریوں اور بے شمارلٹکتی بوتلوں سے آزاد کروایا ہے۔ اس کی بجائے، ویلو نے دودھ کو جمع کرنے کے لئے پمپ کا سازوسامان اور بیگ تیار کیا جو خواتین کی چولی کے اندر فٹ بیٹھتا ہے۔یہ کپ سائز کا آلہ خواتین کو چلتے پھرتے پمپ کے ذریعےدودھ نکا لنے کی آزادی دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ایک آئی او ایس ایپلی کیشن یہ بھی بتاتی ہے کہ ان کے پاس کتنا دودھ چھاتی میں ہے اور دیگر چیزوں کو ٹریک کرنے کے بارے بھی بتاتی ہےجیسا کہ لمبائی اور ماضی میں پمپنگ سے دودھ کی پیداوار۔

تحریر: الزبتھ ویوک( Elizabeth Woyke)

Read in English

Authors
Top