Global Editions

سمارٹ فون کی تصاویر اور ویڈیو کو اب ورچوئل ریالٹی پر لائیں

آپ اپنے سمارٹ فون پر تصاویر اور ویڈیو کا منظر بدل سکتے ہیں اس مقصد کیلئے نئی کمپنی ایمرجنٹ وی آر (Emergent VR) سمارٹ فون کیلئے ایسی ایپلی کیشن بنا رہی ہے جس کے ذریعے آپ تصاویر اور ویڈیو دونوں کو یکجا کرکے یا الگ الگ ورچوئل ریالٹی میں دیکھ سکتے ہیں۔ ایمرجنٹ جلد ہی اسے فری ایپلی کیشن کے طور پر متعارف کروادے گی ، اس طرح سمارٹ فون رکھنے والا اپنی بنائی ہوئی و یڈیو اور تصاویر کو گئیر وی آر(Gear VR) یا سام سنگ(Samsung) اوکیولس ٹیکنالوجی کے ذریعے ورچوئل ریالٹی میں دیکھ سکتے ہیں۔

ایمرجنٹ ایک ایسی کمپنی ہے جو حقیقت میں پیش آنے والے واقعات کو ورچوئل ریالٹی میں دکھانے کیلئے سمارٹ فون ، گئیر وی آر، الفابیٹ گوگل کارڈ بورڈ، فیس بک کا متعارف کردہ اوکیولس ٹیکنالوجی کے رفٹ (Rift)ہیڈ سیٹ کی مدد لے گی۔ ویڈیو گیم جس طرح مقبول ہورہی ہیں ایمرجنٹ اور دیگر کمپنیاں توقع کررہی ہیں کہ لوگ اپنے حقیقی مناظر میں لی گئی تصاویر کر ورچوئل ریالٹی میں دیکھنا پسند کریں گے مثلاً سورج غروب ہونے کا منظر یا سالگرہ کی تقریب کو ورچوئل ریالٹی میں ڈھال کر دیکھا جاسکتا ہے۔ فی الحال پورے پس منظر کو حقیقت میں فلمانے کیلئے آپ کو متعدد کیمروں کی ضرورت ہوتی ہے ۔ لہذا اس مشکل کو دور کرنے کیلئے ایمرجنٹ نے ایک ایسی ایپلی کیشن بنائی ہے جس کے تحت جب آپ ایک منظر فلماتے ہیں تو اسی منظر کے ارد گرد سے کی لی گئی تصاویر کو ویڈیو میں شامل کرسکتے ہیں جس سے اب وہ تصاویر ایک ہی ویڈیو کا حصہ نظر آئیںگی۔ ایمرجنٹ نے منصوبے کی تکمیل کیلئے 20 لاکھ ڈالر جمع کرلئے ہیں۔

تحریر: ریچل میٹز (Rachel Metz)

Read in English

Authors

*

Top