Global Editions

اب ٹیکنالوجی کی مدد سے سانولی رنگت کے لیے بھی کاسمیٹکس تیار کیے جاسکیں گے

نام: ایٹیما لوئی (Atima Lui)

عمر: 30 سال

ادارہ: نیوڈومیٹر (Nudometer)

جائے پیدائش: امریکہ

ایٹیما لوئی کے آبا و اجداد افریقی غلام تھے اور ان کے والدین سوڈان سے امریکہ پناہ کی تلاش میں آئے تھے۔ اٹیما کو وہ وقت اچھی طرح یاد ہے جب انہوں نے بچپن میں پہلی دفعہ اپنی دوست کے ساتھ میک اپ لگانے کی کوشش کی تھی۔ وہ بتاتی ہیں کہ ”میری دوست کی رنگت مجھ سے کہیں زیادہ گوری ہے۔ اس نے جیسے ہی میرے منہ پر میک اپ لگایا مجھے احساس ہوگیا کہ ہم جتنی بھی کوشش کرلیں، میری رنگت کی وجہ سے مجھ پر کچھ بھی اچھا نہيں لگے گا۔“ اس دن لوئی کو معلوم ہوا کہ کاسمیٹکس کی صنعت میں ”نیوڈ“ (nude) میک اپ صرف اور صرف گوری رنگت رکھنے والوں کے لیے بنایا جاتا ہے، سانولی رنگت کے لیے نہيں۔

لوئی نے اس مسئلے کے حل کے لیے نیوڈمیٹر نامی ایپ متعارف کی ہے، جس کی بدولت مصنوعی ذہانت کے سسٹمز کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کے لیے اپنی جلد کی رنگت کے عین مطابق میک اپ کا انتخاب کرنا ممکن ہوگا۔ یہ ایپ صارفین کی تصویروں اور ایک سروے کے ذریعے معلوم کرتی ہے کہ صارفین کی جلد کی موجودہ رنگت کیا ہے اور پیشگوئی کرتی ہے کہ اس میں سال بھر میں کتنی تبدیلی آتی ہے۔

لوئی نیوڈومیٹر کو کاروباری شکل دینے میں کامیاب ہوگئی ہیں، لیکن وہ اور بھی بہت کچھ کرنا چاہتی ہيں۔ وہ بتاتی ہیں کہ انہوں نے بچپن میں لوگوں کو کہتے سنا تھا کہ صرف ایک مخصوص ”قسم“ کے افراد انٹراپنیور بن سکتے ہيں یا ٹیکنالوجی کے شعبے میں کامیاب ہوسکتے ہيں۔ لوئی نے ان تاثرات کو تبدیل کرنے کی بھی ٹھانی ہے۔

تحریر: ایبی اولہائیسر (Abby Ohlheiser)

تصویر: ایشلی سونگ (Ashley Soong)

Read in English

Authors

*

Top