Global Editions

غلط معلومات اور ہراساں کرنے والی تحریکوں کو پکڑنے کےلیے ڈیٹا سائنس کا استعمال

نام: کمیل فرانسواء (Camille Francois)

عمر: تیس سال

ادارہ: گرافیکا (Graphika)

جائے پیدائش: فرانس

سوشل میڈیا پر موجود جعلی اکاؤنٹس کو پکڑنے کیلئے محققین کئی سالوں سے مختلف طریقوں پر کام کر رہے ہیں۔ لیکن انفرادی روبوٹس کھوجنے کے طریقے اکثر پیچیدہ ناجائز چیزوں، جیسے کہ کئی سالوں سے ہزاروں اکاؤنٹس پر پھیلی ہوئی حکومت کی طرف سے شروع کی جانے والی غلط معلومات یا ہراساں کرنے کی مہموں کا پتہ لگانے میں ناکام ہو جاتے ہیں۔

گرافیکا کی چیف انوویشن افسر کمیل فرانسواء کا کہنا ہے کہ عوام کو ایسے بہتر ڈیٹا ماڈلز کی ضرورت ہے جو حقیقی معلومات کو نادانستہ طور پر دبانے کے بجائے آن لائن نقائص کو حل کرنے کی کوشش کریں۔

فرانسواء اور ان کی ٹیم مشین لرننگ کو استعمال کرتے ہوئے آن لائن کمیونٹیز اور نیٹ ورکس کے درمیان معلومات کی نقشہ کشی کرتے ہیں۔ وہ ڈیٹا سائنس اور تحقیقاتی طریقوں کا استعمال کرکے ان کے ذریعے غلط معلومات کی ملی جلی سرگرمیوں کی علامات کا سراغ لگاتے ہیں۔ پچھلے سال فرانسواء اور ان کے آکسفورڈ میں موجود ساتھیوں نے اس طریقے کی مدد سے  2016 کے صدارتی انتخابات کے دوران اور اس کے بعد روسی سرگرمیوں کو بہتر سمجھنے کے لیے مدد بھی فراہم کی۔

 فرانسواء کا کہنا ہے کہ ان کے کام میں سب سے بڑی پیش رفت تب ممکن ہوئی جب انہوں نے ٹرول فارم ترک کرنے والوں اور ان کا نشانہ بننے والوں کا ٹرول فارم کی اندرونی کاروائیوں کی سمجھ بوجھ حاصل کرنے کے لیے انٹرویو کیا۔ وہ کہتی ہیں کہ ”اس کام کا دو تہائی حصہ ٹیکنالوجی ہے اور ایک تہائی حصہ معاشرتی علوم ہے۔ یہ طریقے ہمیشہ بدلتے رہتے ہیں اور ہمیں ایک قدم آگے رہنا پڑتا ہے۔ “

تحریر: اریکا بیرا س (Erika Beras)

مترجم: ماہم مقصود

Read in English

Authors

*

Top