Global Editions

یہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ہلکی اور مضبوط چیزوں میں نئی جان پھونک رہی ہیں

نام: گریس گو (Grace Gu)
عمر: 30 سال
ادارہ: یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلی (University of California, Berkeley)
جائے پیدائش: امریکہ

گریس گو مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے بہتر مواد بنانے کے نئے طریقے ڈھونڈ رہی ہیں. گو ایسی چیزوں کا خواب دیکھ رہی ہیں جو ہلکی اور مضبوط حفاظتی جیکٹس،  تھری ڈی پرنٹڈ (3d-printed) اور مرضی کے مطابق سیٹ کیے جانے والے طبی امپلانٹس (implants) ، اور قابل ترتیب سولر سیل کا سامان جو قابل تجدید توانائی کی ٹیکنالوجی کی حدوں کو پار کرتا ہے، بنانے کیلیے استعمال ہوسکیں۔

گو کا کام سیپیوں اور بانس جیسی قدرتی چیزوں سے متاثر ہوا ہے جن میں بنیادی اجزاء کی ساخت کی وجہ سے طاقت اور دوسری مطلوبہ خصوصیات پیدا ہوتی ہیں۔ یو سی برکلی میں ان کی ٹیم مشین لرننگ ایلگارتھمز کے ذریعے قدرتی مثالوں کی بنیاد پر نئے جامع ڈھانچے دریافت کر رہی ہے۔ اس نقطہ نظر کے ذریعے وہ ایسا سامان ڈیزائن کرسکتی ہيں جو بہت مضبوط ہو لیکن ساتھ ہی بہت ہلکا پھلکا بھی۔ ان ڈیزائنز کو پھر تھری ڈی ٹیکنالوجی کی مدد سے پرنٹ کیا جاتا ہے اور ایلگارتھم کی توثیق کرنے کے لیے آزمایا جاتا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ کیا یہ فرضی چیزیں اصل دنیا میں کام کرسکیں گی یا نہيں۔

اب تک گو کی تحقیق نے ایسی چیزوں کے ڈیزائن کو ممکن بنایا ہے جن کی مکینیکل خصوصیات میں بہت حیران کن اضافہ ہوا ہے۔ جیسے جیسے ان کی ٹیم اپنی تحقیق کو جاری رکھتی ہے، گو امید کرتی ہیں کہ آگے چل کر اور بھی بڑی پیش رفت دیکھنے کو ملے گی۔

تحریر: ڈین سولومن (Dan Solomon)
مترجم: ماہم مقصود

Read in English

Authors

*

Top