Global Editions

ڈرونز کیلئے لانچ پیڈ تیار۔۔۔

وقت کےساتھ ساتھ ڈرونز کے استعمال میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اب ان ڈرونز کو اڑ اکر کہیں بھی لے جا سکتے ہیں،حتیٰ کہ انہیں ایمرجنسی کے صورت میں ادویات لے جانے یا فارمنگ کیلئے استعمال میں لایا جارہا ہے۔ لیکن انہیں حقیقتاً ان معنوں میں خودانحصار ہونا چاہئے کہ یہ نہ صرف بحفاظت اُڑ سکیں بلکہ لینڈ بھی کرسکیں اور کسی انسانی مدد کے بغیر گراؤنڈ پر اپنی دیکھ بھال بھی کیجا سکے۔ نئی کمپنی ائیرماڈا نے ڈرونز کے بحفاظت اڑنے اور اترنے کیلئے گراؤنڈ سٹیشن تیار کیاہے۔ ایئر میڈا ان ڈرونز کے لئےگراؤنڈ سٹیشن تیارکرتی ہے جو صنعتی علاقوں میں خودکار سیکیورٹی گارڈز کے طور پر کام کریں۔ کمپنی کے بنائے ہوئے گراؤنڈ سٹیشن میں ڈرون اس وقت تک محفوظ طریقے سےرہتا ہے جب تک اس کی ضرورت نہیں ہوتی۔ جب ڈرون کی ضرورت پڑے گی تو یہ سٹیشن کھل جاتا ہے ان میں موجود ڈرون لانچ پیڈ باہر آئے گا اور وہ اُڑسکے گا۔ ائیر میڈا کا کہنا ہے کہ ڈرونز کیلئےگراؤنڈ سٹیشن، وئیر ہاؤس یا کام کرنے کی جگہ پر رکھا جاسکتا ہے تاکہ کمپنیاں اپنے کام کی بخوبی نگرانی کرسکیں۔ جب ڈرون اپنا کام مکمل کرلے تو یہ واپس اپنے لانچ پیڈ پر آجاتا ہے اور ڈبے کی طرح کا گراؤنڈ سٹیشن میں بند ہو جاتا ہے۔ گراؤنڈ سٹیشن کے اندر موجود میکینزم اسے چیک کرتا ، اس کی صفائی کرتا اور اس کی بیٹری کو ری چارج بھی کرتا ہے۔ ائیرمیڈا کے سی ای او اور شریک بانی ڈان ڈانی کو امید ہے کہ وہ اس سال مزید ڈرون اور لانچ پیڈ مارکیٹ میں لے آئیں گے۔ ڈانی کا کہنا ہے کہ وہ سسٹم جو ڈرون کو اُڑاتے، اتارتے اور ری چارج کرتے ہیں انہیں مزید ایپلی کیشنز کی ضرورت ہے جیسے کہ پیکج مقررہ مقام پر چھوڑنا وغیرہ شامل ہےاور ہم اس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں، میرے خیال میں انہیں مزید مستعد اور سستے بھی ہونا چاہئے۔

Read in English

Authors

*

Top