Global Editions

پی آئی ٹی بی نے گھریلو ملازمین کی ویری فیکیشن کیلئے سافٹ وئیر تیار کر لیا

صور کریں آپ اپنے گھر کے لئے ایک باورچی کی خدمات حاصل کرنا چاہتے ہیں،تو آپ کے خیال میں آپ کے دوست کے ڈرائیور کے ریفرنس سے آنے والا باورچی قابل اعتبار ہو گا کیونکہ اس نئے باورچی کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) کی ایک کاپی بھی آپ کے پاس موجود ہے ، اس باورچی کو سارا دن اپنے کام کے لئے اسے گھر کے تمام حصوں حتیٰ کہ کمروںاور خاندان کے تمام اراکین تک با آسانی رسائی حاصل ہوتی ہے۔ اسی دوران ایک دوپہر جب آپ کےکوئی گھر میں کوئی نہیں ہے اور باورچی اپنے 2 ساتھیوں کی مدد سے آپ کی الماریوں کو خالی کرکے فرار ہو جائیں۔ایسی صورتحال میں آپ فوری طور گبھرا کر پولیس کو کال کریں گے ،پولیس آئے گی اور تحقیقات شروع کر دے گی اس دوران یہ انکشاف ہو گا کہ وہ باورچی عادی مجرم ہے اور وہ اس سے پہلے بھی تین گھروں میں یہ وارداتیں کر چکا ہے اور اس کا نام پہلے ہی پولیس کی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہے۔وہ راہ فرار ہے اور کہیں نہیں مل رہا، اس صورت حال میں اگر آپ ایک ملازم کی خدمات حاصل کرنے سے پہلے مقامی پولیس اسٹیشن سے اس ملازم کے بارے میں معلومات حاصل کر لیتے تو آپ نقصان سے محفوظ رہ سکتے تھے۔ کیونکہ لاہور پولیس نے 28 اکتوبر کو روپ(Registration of private employees) نامی سافٹ وئیر شہر کے تمام تھانوں میں نصب کیا ہے،جس کے تحت اب کوئی بھی شخص گھریلو ملازم رکھنے سے پہلے روپ سافٹ ویئر کے ذریعے ملازم کے بارے میں تمام معلومات تک رسائی حاصل کر سکتاہے، ملازم کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر درج کر کے پولیس کےذریعے معلومات حاصل کر سکتے ہیں .پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کی مدد سے تیار کیئے جانے والا یہ سافٹ ویئر کریمنل ریکارڈ آفس کے ڈیٹا بیس سے منسلک ہےاور یہ سافٹ ویئر لاہور پولیس سٹیشن کےہر فرنٹ ڈیسک پر دستیاب ہے اور ہر کوئی اس سے مستفید ہو سکتا ہے۔ لاہور کی رہائشی ایک خاتون سارہ خا ن کا کہنا ہے کہ یہ ایک عمدہ سہولت ہے جس کے تحت کوئی بھی ملازم گھر میں رکھنے سے پہلے اس کے بارے میں تمام معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔ واضع رہے کہ گزشتہ 5 سے 10 سالوں کے دوران چوری، ڈکیتوں اور یہاں تک کہ قتل کی ایسی وارداتیں ہوئی ہیں جن میں گھریلو ملازم ملوث تھے، لہذا اس سافٹ ویئر کا استعمال کر کے ملازم کاتفصیلی ملازم پس منظر چیک کیا جا سکتا ہےاور گھر کی سکیورٹی کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے

تحریر :نشمیا سکھیرا (Nushmiya Sukhera)

Read in English

Authors

*

Top