Global Editions

جسم میں گردش خون کے سیمولیشنز سے مختلف امراض کے علاج پر کام کیا جانے والا ہے

امینڈا رینڈلز (Amanda Randles)
عمر: 34 سال
ادارہ: ڈیوک یونیورسٹی

ڈیوک یونیورسٹی میں بائیومیڈيکل انجنیئرنگ کی اسسٹنٹ پروفیسر امینڈا رینڈلز ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کررہی ہیں جو کسی بھی شخص کے جسم کی میڈیکل تصویریں استعمال کرکے انسانی جسم میں گردش خون کی سیمولیشن کرسکتا ہے۔ اس کے کوڈ کا نام سترہویں صدی کے سائنسدان ولیم ہاروی کے نام پر، جو نظام گردش خون کی تفصیلات بیان کرنے والے پہلے سائنسدان تھے، "ہاروی" رکھا گیا۔ رینڈلز کے تیار کردہ اس سافٹ ویئر میں شریانوں میں گردش کرنے والے کروڑوں خون کے سیلز کی حرکت کی کیلکولیشنز اس قدر زيادہ ہیں کہ اس کے لیے ایک سپرکمپیوٹر درکار ہے۔ آگے چل کر رینڈلز نظام گردش خون کے ان ماڈلز کی مدد سے امراض قلب کے شکار نوزائیدہ بچوں کو سکین کرکے سرجنز کو رہنمائی فراہم کرتے ہوئے جسم میں کینسر کے سیلز کی گردش کی پیشگوئی کرنا چاہتی ہيں۔

تحریر: انٹونیو ریگالیڈو (Antonio Regalado)

Read in English

Authors
Top