Global Editions

پاکستانی طلباء نے مائیکروسوفٹ آفس ورلڈ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

پاکستانی طلباء نے مائیکروسافٹ آفس ورلڈ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔ پاکستان سے اس مقابلے میں 6طلباء کی ٹیم نے حصہ لیا جن میں دو طلباء شہزاد اسحاق اور وقاص علی نے کانسی کا تمغہ جیتا جبکہ تین طلباء نے ٹاپ ٹین میں جگہ حاصل کی۔ رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ آفس ورلڈ چیمپئن شپ کا انعقاد 10اگست میں اورلینڈو میں ہوا جس میں دنیا بھر کے طلباء نے شرکت کی۔ اس چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے پاکستان میں جون میں مائیکروسافٹ آفس سپیشلسٹ سرٹیفکیشن ٹیسٹ کی قومی چیمپئن شپ میں 118طلباء نے حصہ لیا۔ ان طلباء نے مائیکرو سافٹ آفس 2010ء اور 2013ء کے پروگرامز ورڈ (Word)، ایکسل(Excel)، پاور پوائنٹ(Power Point)کا ٹیسٹ دیا۔ ان میں سے پاکستان ٹیم کیلئے 6 بہترین طلباء کا انتخاب کیا گیا جنہوں نے اورلینڈو میں مائیکروسافٹ آفس سپیشلسٹ ورلڈ چیمپئن شپ میں حصہ لیا۔ پاکستان کے طلباء شہزاد اسحاق اور وقاص علی نے کانسی کا تمغہ اور بالترتیب ایک ہزار اور 1500ڈالر انعام حاصل کیا جبکہ تین دیگر طلباء محمد سلیمان، لیرائے گونسالوس (Leroy Gonsalves)اور محمد عمر نے اولین دس طلباء میں مقام حاصل کیا۔ چیمپئن شپ میں شریک سبز اور سفید شلوار قمیض پہنے ہوئے شہزاد اسحاق نے بتایا کہ میں نے مائیکروسوفٹ ورڈ آفس چیمپئن شپ کیلئے بڑی تیاری کی اور چیمپئن شپ میں حصہ لینے کیلئے مختلف سافٹ وئیرز پر بھی تربیت حاصل کی جبکہ دوسرے طالبعلم وقاص علی کا تعلق ضلع گھوٹکی سے ہے ۔ انہوں نے گزشتہ سال بھی امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں مائیکروسوفٹ پاور پوائنٹ 2013ء میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

تحریر: ماہ رخ سرور (Mahrukh Sarwar)

Pakistani-students-win

Read in English

Authors
Top