Global Editions

اب آپ دنیا میں کہیں بھی بیٹھ کر اپنے الیکٹریکل آلات کو کنٹرول کرسکتے ہیں

دنیا میں انٹرنیٹ آف تھنگز کی مارکیٹ روز افزوں ترقی کررہی ہے اس کی مالی قدر اربوں ڈالر تک جا پہنچی ہے پاکستان میں بھی ایک نئی کمپنی سمارٹ ڈیوائسز اس حوالے سے بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوئی ہے۔ حال ہی میں اورینٹ الیکٹرانکس نے ایک پاکستانی نئی کمپنی سمارٹ ڈیوائسز کو خریدا ہے جس کی تیار کردہ سمارٹ فون ایپلی کیشن کے ذریعے آپ گھر میں یا کام کرنے والی جگہ پر موجود الیکٹریکل آلات کو دنیا میں کہیں بھی بیٹھ کر کنٹرول کرسکیں گے۔ اس معاہدے کا اعلان اسی ہفتے ایک پریس ریلیز میں کیا گیاتھا۔ وائی فائی سے چلنے والاسمارٹ سوئچ بورڈڈیزائن کیا ہے جسے پنکھوں، لائٹس اور ائیر کنڈیشنرز جیسے آلات سے ایک ساتھ منسلک کیا جاسکتا ہے۔ سمارٹ فون ایپلی کیشن کے علاوہ انہوں نے ایک کلائوڈ ڈیش بورڈ بھی متعارف کروایا ہے جس کے تحت برائوزرسے بھی آلات کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ پریس ریلیز میں ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹ ریسرچ عبدالرحمان طلعت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اورینٹ الیکٹرانکس ‘ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ونگ بلیو ایسٹ ونگ نے 2016ء سمارٹ ڈیوائسز کمپنی کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی۔ اورینٹ الیکٹرانکس نے خریدنے سے پہلے قریباً ایک سال تک سمارٹ ڈیوائسز کے کام کی نگرانی کی۔ جس کے بعد 2016ء میں کمپنی کی خریداری کا سودا طے پا گیا۔ انٹرنیٹ آف تھنگز کے حوالے سے سمارٹ ڈیوائسز پہلی مقامی کمپنی ہے جس نے اپنی پراڈکٹ کو مکمل کیا ہے۔ طلعت اپنے بیان میں کہتے ہیں کہ اس سے پاکستان میں اعلیٰ انٹرنیٹ کے رابطے وژن ملا ہے۔ اس سے فرد سے مشین اور مشین سے فرد کے رابطے کو وسعت حاصل ہوئی ہے۔ سمارٹ ڈیوائسز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالغفار نے طلعت کے بیان کی تائید کی ہے وہ کہتے ہیں کہ ہماری کام کے حوالے سے ہماری طاقت سافٹ ویئر ہے جبکہ اورینٹ الیکٹرانکس ہارڈ ویئر میں ایک تسلیم شدہ نام ہے۔ اس لئے دونوں کمپنیوں کا اشتراک عمل اچھے نتائج کا حامل ہو گا۔ سمارٹ ڈیوائسز کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم کی جارہا ہے۔ انہوں نے 2015ء میں پاکستان کا پہلا انٹرنیٹ آف تھنگز کا ایوارڈ جیت جیتا تھا۔ اور فیس بک کے ایف بی سٹارٹ پروگرام کیلئے منتخب ہوئے تھے۔ حال ہی میںانہوں نے قومی موبائل اپلی کیشن ایوارڈ جیتا ہے اور انہیں اقوام متحدہ کے تعاون کام کرنے والے ورلڈ سمٹ کانفرنس ایوارڈکیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ اورینٹ الیکٹرانکس میں ضم ہونے سے قبل سمارٹ ڈیوائسز کی تربیت پلان نائن میں کی گی اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی)کے پلان ایکس کے تحت اس میں بہتری لائی گئی۔ انٹرنیٹ آف تھنگز اربوں ڈالر کی مارکیٹ ہے اور یہ توقع سے زیادہ تیزی سے فروغ پا رہی ہے۔ سادہ لفظوں انٹرنیٹ آف تھنگز انٹرنیٹ کے ذریعے باہمی رابطے کے منسلک آلات ہیںجو کنٹرول ایپلی کیشن کے ذریعے ایک دوسرے سے رابط کرسکتے ہیں۔

تحریر: ٹی آر پاکستان (TR Pakistan)

Read in English

Authors

*

Top