Global Editions

ناسا زمین کی لیزر کے ذریعے پیمائش کیلئے سیٹیلائٹ لانچ کرے گا

ناسا پندرہ ستمبر کو زمین سے خلا کی جانب ایڈوانس لیزر سسٹم کے ساتھ ایک سیٹیلائٹ لانچ کرے گا جس سے خلا سے زمین پر لیزر (شعاعوں) کے ذریعے زمین کی ساخت کے بارے میں اہم معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔ اس سیٹیلائٹ کا نام آئس‘کلاؤڈ اینڈ لینڈ ایلی ویشن سیٹیلائٹ ٹو (ICESat-2) رکھا گیا ہے۔ اس کے ذریعے گلیشیئرزاور برفانی سمندروں کی درست پیمائش بھی لی جائے گی۔ اس مقصد کے لئے لیزر بیم ہر سیکنڈ بعد خلا سے زمین کی طرف دس ہزار پلسزبھیجے گی ۔2003ء سے 2010ء کے درمیان بھی ایسے سیٹیلائٹ لانچ کئے گئے مگر ان میں فی سیکنڈ صرف چالیس پلسز بھیجی جاتی تھیں۔اس درمیانی عرصے میں ٹیکنالوجی بہت بدل گئی ہے چنانچہ ناسا نے زمین کی ساخت بارے تازہ معلومات حاصل کرنے کیلئے یہ سیٹیلائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا جس سے ہر سال ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں درست ترین معلومات حاصل کرنا بھی ممکن ہو جائے گا۔

Authors
Top