Global Editions

کلائی پر بندھے سمارٹ بینڈ سے قاتل کا سراغ مل گیا

کیلیفورنیا میں ایک 67سالہ خاتون کے قتل کے حوالے سے مقتولہ کے ہاتھ پر بندھے سمارٹ بینڈ ‘ فٹ بِٹ سے پولیس کو ایسی معلومات ملی ہیں جن سے قاتل کی پہچان اور رسائی ممکن ہو گئی ہے۔ یہ سمارٹ بینڈ نبض کی رفتار اور قدموں اور نیند کا دورانیہ خودبخود ریکارڈ کر سکتا ہے۔ پولیس کو اس بینڈ کے ذریعے یہ معلوم ہوا کہ تین بج کر بیس منٹ پر مقتولہ کے دل کی رفتار اچانک تیز ہو گئی اور اس کے آٹھ منٹ بعد نبض چلنا بند ہو گئی۔ ان معلومات سے موقع پر موجود افراد کا پتہ چلایا گیا اور ایک مشتبہ شخص جو خاتون کا رشتہ دار بھی ہے‘ کو شامل تفتیش کر لیا گیا۔ کلائی پر باندھے جانے والے یہ الیکٹرانک بینڈز دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں اور اپنی صحت بارے فکرمند لوگ انہیں استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ایک دن میں انسان کتنے قدم چلتا ہے ‘ اس کا دل کتنی مرتبہ دھڑکتا ہے اور وہ کتنے گھنٹے کے لئے سوتا ہے یہ سب اس کلائی پر باندھے جانے والے الیکٹرانک بینڈ سے معلوم ہو سکتا ہے۔

Authors
Top