Global Editions

چاند پر عام مسافر کو لے جانیوالے خلائی مشن کی براہ راست ویڈیو دیکھنا ممکن

چاند پر عام مسافروں کو لے جانے والے سپیس ایکس(Spacex) پروگرام کے بانی اور معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک نے کہا ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ2023ء میں جب ان کا خلائی جہاز اور بگ فیلکن راکٹ پہلے عام مسافر کو لے کر چاند کے سفر پر روانہ ہوگا تو زمین پر لوگ ورچوئل رئیلیٹی(VR) ڈیوائس کے ذریعے یہ تمام سفر براہ راست دیکھ سکیں گے اور یوں محسوس کریں گے جیسے وہ خود اس جادوئی سفر کا حصہ ہوں۔ جاپان کے ایک ارب پتی شہری یسوکا میزاوا نے بطور مسافر چاند کے سفر پر جانے کے لئے اس خلائی جہاز میں نہ صرف اپنی بلکہ دیگر تمام دستیاب سیٹوں کی ایڈوانس بکنگ بھی کروا لی ہے۔وہ اس گروپ میں اپنے ساتھ آرٹسٹ‘ موسیقار‘ آرکیٹیکٹ اور کالم نگاروں کو لے جانا چاہتے ہیں۔ یہ مہم ان عام لوگوں کے لئے بڑی پیش رفت ہے جن کے لئے خلا تک رسائی ایک خواب ہے۔

Authors
Top