Global Editions

بگ باؤنٹی ہنٹر ایک نیا پیشہ

ایون ریکافورٹ گھر سے کام کرتے ہیں، اس کا دفتر فلپائن میں نیشنل ہائی وے پر واقع اس کے گھر کے ایک کمرے میں ہے جو وہ اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔ جب اس 22سالہ نو جوان کے والدین جنوبی ٹائون میں واقع اپنے سٹور میں کام پر جاتے ہیں تو وہ ہفتے کے 75گھنٹے اندر اپنے کمپیوٹر پر کام کرتا ہے۔موٹر سائیکلوں کے جھرمٹ، کتوں کے بھونکنے اور چلاتے بچوں کے درمیان، وہ آپ کا ڈیٹا محفوظ بنا رہا ہوتا ہے۔

ریکافورٹ بگ ہنٹر ہیں ۔بگ ہنٹر اچھے ہیکرز کی ایک نسل کو نام دیا گیا ہے جو کہ دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کی کمپنیوں کے بنائے ہوئے سافٹ وئیرز میں خطرات کو چیک کرتے ہیں تاکہ برے افراد ان کو ہیک نہ کر سکیں۔ وہ یقینی طور پر یہ کام مفت نہیں کرتے ہیں: بہت ساری کمپنیاں اس کام کی ادائیگی کرتی ہیں(اور کچھ کافی اچھی ادائیگی کرتی ہیں) کیونکہ ان کو اپنے کام کے کوڈ کو محفوظ بنانے میں مدد حاصل ہوتی ہے۔ اس حوالے سے اتنا کہناکافی ہے کہ بگ بنٹی ہنٹر ایک ابھرتا ہوا نیا پیشہ ہے۔

لیکن ریکافورٹ کے پاس کمپیٹوٹر سائنس یا کوڈنگ میں پروفیشنل ڈگری نہیں ہے۔ ریکافورٹ کو اس کام کے بارے میں تب پتا چلا جب اس کے ایک دوست نے بگ ہنٹر کے طور پر اپنی کمائی کے بارے میں پوسٹ کیا۔ اس کےبعد وہ انٹرنیٹ سے منسلک ہو گئے، سیکورٹی ماہرین کے اس حوالے سے بلاگ پڑھے اور اس تجارت کو سمجھنے کے لئے بے شمار ویڈیوز دیکھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی پہلی بنٹی ایک اتفاقی کمپنی سے 50ڈالر کی لگی۔ لیکن اسے اس کام کی کشش پیدا ہوئی اور 2014میں یہ اس کا فل ٹائم پیشہ بن گیا۔ شروع میں اس کے دوست اور خاندان والے یہ کام نہ سمجھ سکے لیکن جب اس نے اپنے کام کی وضاحت کی اور بگ ہنٹر کے طور پر انعام آنے لگے توانہیں سمجھ لگی یہ واقعی ایک مستقبل کا پیشہ ہے۔اس کا ایک ہی مقصد ہے۔ انہوں نے کہا،"آپ صرف ایک کمپنی کی مددنہیں کر رہےبلکہ پوری کمیونٹی کی مدد کر رہے ہیں۔ اپنے صارفین کی اور اس کمپنی کو استعمال کرنے والے لوگوں کی"۔

گذشتہ چار سالوں میں انہوں نے 200سے زائد کمپنیوں بشمول ایپل، گوگل، مائیکروسافٹ، پے پال، یاہو، آئی بی ایم اور ٹوئچ کے کوڈز میں خطرات کو تلاش کیا ہے۔ پچھلے سال انہوں نے آج تک کی تاریخ تک اپنی سب سےبڑی کمائی کی:5000 ڈالر(ایک ایسی کمپنی سے جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ اس کا نام نہیں بتا سکتےـ)۔انہوں نے کہا،" یہ زندگی بدلنے والا واقعہ تھا۔میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا جو میں نے محسوس کیا"۔انہوں نے اس کمائی کا اس طرح سے لطف لیا جتنا 21 سالہ لڑکے کو کرنا چاہیے: اس نے کچھ سفر کیا اور اپنے لیےبی ایم ایکس بائیک کی صورت میں ایک کھلونا خریدا۔

ایون ریکافورٹ کی عاجزی

لیکن شاید وہ بگ بنٹی میں سب سے بہتر طور پر جانا جاتا ہے اور کئی طریقے سے بڑے بگ ہنٹرز میں شامل ہو گیا لیکن اسے ایک ڈالر بھی ادا نہیں کیا گیا۔ 2014 میں انہوں نے گوگل نیسٹ میں ایک غلطی کی نشاہی کی جو کہ حملہ آوروں کو نیسٹ میں گاہکوں کی ذاتی اور مالی تفصیلات تک رسائی حاصل کرنے کی اجازت دیتی تھی بشمول پاسپورٹ، ادائیگی کارڈ کی معلومات اور پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جیسے اشیاء کی اسکین کاپی ۔ اس غلطی کی نشاندہی نے انہیں گوگل ولنریبلٹی ریوارڈ پروگرام (Google Vulnerabilty Program) کے ہال آف فیم تک پہنچا دیالیکن کمپنی کی سیکورٹی ٹیم نے کہا کہ یہ ایک تھرڈ پارٹی کے سافٹ ویئر کے ساتھ ایک مسئلہ تھا اور اس وجہ سے گوگل انہیںادائیگی نہیں کر سکتا۔ (تاہم انہیں گوگل کی طرف سے ایک اور بگ نکالنے پر رقم ادا کی گئی۔)

بدقسمتی سے بگ کی نشاندہی کے باوجود رقم ادا نہ کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں تھا۔ دیگر کمپنیوں نے اسے رقم دینےکی بجائے امریکی کیپٹل کے دورے سمیت ہر چیز کی پیش کش کی ۔ریکافرٹ کہتے ہیں کہ وہ ڈچ حکومت کی طرف سے دی گئی شرٹ سے لطف اندوز ہوتے ہیں جس پر لکھا ہے "میں نے ڈچ حکومت کو ہیک کر دیا اور جو سب نے حاصل کیا وہ ہے ڈھیلی ٹی شرٹ ـ"۔ وہ کہتے ہیں کہ اس چیز سے گزارہ نہیں ہوتا۔

اس کے باوجود وہ کہتے ہیں کہ وہ مہینے میں اوسط کما لیتا ہے۔ مہینے میں اس کا اندازہ ہے کہ وہ تقریباً 10,000سے زائد فلپائن پیسو (تقریباً ~187 ڈالر کے برابر) کما لیتا ہے جو کہ اس کے ملک میںایک اوسط تنخواہ ہے جبکہ وہ ایک اچھے مہینے میں 20,000سے 30,000 فلپائنی پیسو(374ڈالر سے 561 ڈالر کما لیتا ہے)

بہت سارے بگ ہنٹرز کے لئے چیزیں اسی طرح سے چلتی ہیں:تنخواہ میں بڑا اتار چڑھائو اور اکثر اتنی اجرت جس سے کسی مہنگے مغربی ملک میں رہنا مشکل ہو جائے۔ اگرچہ اس صورت حال میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔ کمپنیاں جیسا کہ بگ کرائوڈ (Bug Crowd) اور ہیکرون (HackerOne) (جن کے ساتھ انہوں نے کام کیا ) نے بگ ہنٹر کمیونٹی کے لئے سکیموں کی پیش کش کر رہی ہیں جہاں ان کو ریگولر تنخواہ اور دوسری کمپنیوں سے منسلک کروایا جاتا ہے۔

جیسے بھی،ایون ریکافورٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کام سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اگرچہ وہ کہتے ہیں کہ ان کے پاس سائبر سیکورٹی کی پوزیشن پر فل ٹائم نوکری کا حق ہے لکین وہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ جس جگہ پر ہیں،اس سے بڑا فرق ڈال سکتے ہیں: پس منظر میں خطرات سے لڑنا۔ ان کا کہنا ہے، "میرا دل بگ بنٹی کے لئے ہے۔"

تحریر: ارین وینسک (Erin Winick )

Read in English

Authors
Top