Global Editions

یہ کمپنی چاہتی ہے کہ ہر کسی کے گھر میں ایک خودکار گاڑی ہو

نام: جیان شیونگ شیاؤ (Jianxiong Xiao)
عمر: 33 سال
ادارہ: آٹو ایکس

جیان شیونگ شیاؤ کا خواب ہے کہ کمپیوٹرز کی طرح ہر کسی کے گھر میں کم از کم ایک خودکار گاڑی ضرور ہو۔ ان کی قائم کردہ کمپنی آٹو ایکس (AutoX) نے حال ہی میں ایک ایسی خودکار گاڑی کا مظاہرہ کیا ہے جس میں مہنگے لیزر سینسرز کے بجائے عام ویب کیم اور چند پیچیدہ کمپیوٹر وژن کے الگارتھمز کا استعمال کیا گیا ہے اور جس کے لیے رات کو اور خراب موسم میں بھی حیرت انگیز نیویگیشن ممکن ہے۔

آٹو ایکس نے اپنے سافٹ ویئر کے متعلق تفصیلات نہیں فراہم کی ہیں، تاہم شیاؤ ڈیپ لرننگ کے ماہر ہیں، جو مصنوعی ذہانت کی ایک ایسی تکنیک ہے جس کی مدد سے مشینیں خود کو کئی مشکل کام کرنا سکھاتی ہیں، جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس سافٹ ویئر میں ڈیپ لرننگ سے فائدہ اٹھایا گیا ہے۔

شیاؤ کی کمپیوٹرز میں دلچسپی بچپن ہی سے رہی ہے۔ اس وقت ان کے پاس زیادہ پیسے نہیں تھے، لیکن کمپیوٹرز کے متعلق جو بھی کتاب ان کے ہاتھ لگتی تھی وہ اسے بڑی اشتیاق سے پڑھتے، اور ان کے شوق کا عالم یہ تھا کہ انھوں نے اصلی کی بورڈ کے بغیر صرف کاغذ پر نقشہ کھینچ کر خود کو کی بورڈ استعمال کرنا سکھایا تھا۔

آج شیاؤ “پروفیسر ایکس” کے نام سے مشہور ہیں۔ انھوں نے درجنوں پیپرز شائع کیے ہیں جن میں انھوں نے مشینوں کو اپنے اطراف کی چیزوں کو سمجھنے اور ان سے انٹریکٹ کرنے کے کئی نت نئے طریقے پیش کیے ہیں۔ پچھلے سال شیاؤ نے خودکار گاڑیوں کو گوگل میپس اور گوگل سٹریٹ ویو سے حاصل کردہ نقشوں کے موازنے کی مدد سے اپنے اطراف کے ماحول کی نمایاں خصوصیات سکھانے کا کامیاب مظاہرہ بھی کیا تھا۔

تحریر: ول نائٹ (Will Knight)

Read in English

Authors

*

Top