Global Editions

چینی ٹیک کمپنیاں بھی فیس بک کی لیبرا کرنسی سے خوف زدہ ہیں

ٹین سینٹ (TenCent) نامی کمپنی کے مطابق، جس کا شمار چین کی سب سے بڑی ٹیک کمپنیوں میں ہوتا ہے، اگر فیس بک کی ڈیجیٹل کرنسی کامیاب ثابت ہوجائے تو اس سے چین کے مقبول ڈیجیٹل ادائيگی کے پلیٹ فارمز علی پے (AliPay) اور وی چیٹ پے (WeChat Pay) کو بہت زيادہ نقصان ہوگا۔

خبر: کوئن ڈیسک کے مطابق ٹین سینٹ نے (جس کی اہم مصنوعات میں وی چیٹ شامل ہے) چینی زبان میں ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اگر فیس بک کے سٹیبل کوائن کو متعارف کیا جائے تو وی چیٹ پے اور علی پے جیسے مستحکم ڈیجیٹل ادائيگی کے سسٹمز کو خطرہ لاحق ہوگا۔ یہ دونوں پلیٹ فارمز چین کی وسیع و عریض مارکیٹ کے علاوہ کئی دوسرے ممالک میں بھی پھیل چکے ہيں۔ لیکن فیس بک کا دو ارب صارفین پر مشتمل نیٹورک اب بھی دنیا کا سب سے بڑا سوشل نیٹورک ہے۔

محض اتفاق: امریکی کانگریس کے سامنے ایک سماعت کے دوران فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے پالیسی سازوں کو فیس بک کی تجویز کردہ ڈیجیٹل کرنسی لیبرا کو امریکی طاقت کی علامت کے طور پر تصور کرنے کی ترغیب دی۔ اگر اسے موجودہ تجویز کے مطابق لانچ کیا جائے تو لیبرا کے پیچھے متعدد بیرون ملک کرنسیوں پر مشتمل ریزرو موجود ہوگآ۔ لیکن اس ریزرو میں سب سے بڑا تناسب امریکی ڈالرز کا ہی ہوگا، جس کے باعث زکربرگ نے دعوی کیا کہ اس کی بنیاد پر امریکہ عالمی مالی نظام کو، خاص طور پر چین پر، کافی حد تک متاثر کرسکے گا۔

ڈیجیٹل یوان کی تقسیم: ایسا لگتا ہے کہ فیس بک کی طرف سے لیبرا کو متعارف کرنے کے اعلان کے بعد چین نے اپنی کرنسی یوان کا ڈیجیٹل ورژن لانچ کرنے کے ارادوں نے زور پکڑ لیا ہے۔ زکربرگ نے کانگریس کو بتایا کہ نہ صرف چین ”آنے والے چند ماہ میں“ یہ کرنسی متعارف کرے گا بلکہ وہ دنیا بھر میں اس ڈیجیٹل کرنسی کو پہنچانا چاہتا ہے۔

خارجہ پالیسی کے چند تجزیہ کار اس بات سے متفق ہيں کہ چین ڈیجٹل یوان کو عالمی سطح پر متعارف کرنا چاہتا ہے۔ اگر ان کا اندازہ سچ ثابت ہو تو اس کرنسی کی تقسیم کے لئے وی چیٹ پے اور علی پے جیسے پلیٹ فارمز کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ پیپلز بینک آف چائنہ (People’s Bank of Chime) کے ادائيگی کے ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر مو چینگ چن (Mu Changchun) نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ جلد ہی متعارف کیے جانے والے یہ ڈیجیٹل ٹوکنز ان دونوں پلیٹ فارمز کے ساتھ مطابقت رکھیں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ کرنسی لیبرا سے ملتی جلتی خصوصیات رکھے گی۔

تحریر: مائیک آرکٹ (Mike Orcutt)

تصویر: Blanches – Imaginechina

Read in English

Authors

*

Top