Global Editions

روبوٹس اور انسانوں کے درمیان بہتر تعاون کا فروغ

نام: انکا ڈراگن (Anca Dragan)
عمر: 30 سال
ادارہ: یو سی برکلی

انکا ڈراگن، جو یو سی برکلی میں الیکٹریکل انجنیئرنگ اور کمپیوٹر سائنس کی اسسٹنٹ پروفیسر ہیں، پیچیدہ یا غیرواضح انسانی رویوں کو روبوٹس کے لیے قابل فہم ریاضیاتی ماڈلز میں تبدیل کرنے پر کام کررہی ہیں۔ ان کے مطابق انسانوں اور روبوٹس کے درمیان تصادم کی سب سے بڑی وجہ ایک دوسرے کے ارادوں کے متعلق شفافیت کی کمی ہے۔ لہذا اس مسئلے کے حل کے لیے روبوٹس کو انسانوں کے رویوں پر اثرات کے متعلق تربیت فراہم کی جانی چاہئیے۔ اس کی سب سے شدید ضرورت خودکار گاڑیوں کو ہوگی، اور یہ تربیت انسانوں کی چلائی جانے والی گاڑیوں کے اگلے اقدام کی پیشگوئی کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

تحریر: جولیا سکلار (Julia Sklar)

Read in English

Authors
Top