Global Editions

عورتیں بغیر وکیل کے گھریلو تشدد کے کیس کی تیاری کر سکتی ہیں

نام: حرا حسین
عمر: 28
ادارہ: غیر منافع بخش تنظیم چائن

ان کی غیر منافع بخش تنظیم نے ٹیکنالوجی کی بنیاد پر عورتوں کے لئے بغیر کسی وکیل کے گھریلو تشدد کے کیس کی تیاری کو آسان بنا دیا ہے۔

حرا حسین دنیا بھر کی خواتین کوایک سماجی اور ٹیکنالوجی کی جدت طرازی کےایک سادہ مجموعہ کے ذریعے بااختیار بنا رہی ہیں:رضاکاروں کی لسٹ تیار کی جاتی ہے جومختلف زبانوں میں آن لائن گائیڈ تیار کرتے ہیں جس میں بہت سارے موضوعات کو شامل کیا جاتا ہے جیسا کہ بغیر کسی وکیل کے گھریلو تشددکے کیس کی تیاری، یا نفسیاتی دبائو کی نشاندہی۔

حرا حسین نے یہ کام تب شروع کیا جب اس نے اپنی دو سہیلیوں کی مدد کرنے کی کوشش کی جو کہ تشدد والی شادی سے بچنا چاہتی تھیں۔ ان کا کہنا ہے،"آپ برطانیہ میں سوچیں گے کہ طلاق حاصل کرنے کے بارے میں معلومات لیناآسان ہو گا، پناہ گزین کی درخواست کیسے دینی ہے، بچوں کی سپردگی حاصل کرنےکے قوانین کیاہیں۔"

"لیکن ان معلومات کو حاصل کرنا خوفناک تھا۔"

2013 میں حرا حسین نے اپنے فالتو وقت میں اوپن سورس اور غیرمنافع بخش تنظیم چائن بنائی تاکہ ان موضوعات کے حوالے سے معلومات کو تلاش کریں اور ان کو سمجھنے کے لئے آسان بنائیں۔ آج چائن کے 400 رضاکاروں میں سے 70 فیصد خود ظلم وتشدد بیت کر بچنے والے ہیں۔ ان کے لئے گائیڈ زیادہ تر کرائوڈ سورس تحقیق اور براہ راست تجربے سے حاصل ہونیوالی معلومات سے لی جاتی ہے جس میں خواتین مخالف مظالم میں نفسیاتی، ثقافتی اور قانونی پیچیدگیوں کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔

حراحسین کا کہنا ہے کہ انہیں بے شمار دفعہ جس میں زیادہ تر مرد تھے، کی طرف سے لیکچر دیا گیا کہ خواتین کے لئے گائیڈز ایسے لوگوں سے نہ لکھوائی جائیں جن کا قانونی یا اکیڈمک بیک گرائونڈ نہ ہو۔ وہ کہتی ہیں، "آپ کو بہت دفعہ بات سننی پڑتی ہے"۔وہ لوگوں کےدلائل کو بھارت سے ایک خاتون کی مثال کے ساتھ کائونٹر کرتی ہیں جو کئی سالوں سے اپنی گالم گلوچ والی شادی کو چھوڑنا چاہتی تھیں۔اس بھارتی خاتون کو آن لائن جتنے بھی ذرائع سے معلومات ملیں وہ سب کے سب زیادہ تر بھارتی مرد وکلاء کی طرف سے لکھے گئے تھے۔ ان ذرائع ملومات میں طلاق لینے والی عورتوں کی حوصلہ شکنی کی گئ تھی اور ان سے کہا گیا تھا کہ وہ طلاق کے قوانین کا فائدہ نہ اٹھائیں۔

حراحسین نےچائن کی رسائی بڑھانے کے لئے ٹیکنالوجی کے استعمال پرزور دیا ہے. مثال کے طور پر ایک نیا چیٹ بوٹ وزیٹرز کو چند کلکس میں سب سے زیادہ متعلقہ معلومات کی طرف لے جاتا ہے۔

تحریر: رس جسکالین  (Russ Juskalian)

Read in English

Authors
Top