Global Editions

ان کی ایجاد بچوں میں کان کے انفیکشنز کا علاج آسان بناسکتی ہے

نام: ایدا پیولی چینکو (Ida Pavlichenko)
عمر: 32 سال
ادارہ: ہارورڈز وس انسٹیٹیوٹ (Harvard’s Wyss Institute)
جائے پیدائش: آذربائیجان

ایدا پیولی چینکو نے کان کی ان ٹیوبز کو بہتر بنایا ہے جنہيں بچوں کے کان کے انفیکشنز کا علاج کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

آج کے دور میں استعمال ہونے والی ٹیوبز بائیوفلمز کو کھینچ لیتی ہیں جس کی وجہ سے مزید انفیکشنز کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ پیولی چینکو نے ایک چھوٹی اور انفیکشنز کے خلاف مدافعت رکھنے والی ٹیوب تیار کی ہے جو جانوروں میں ٹیسٹس کے دوران محفوظ ثابت ہوئی ہے۔ ان کی ٹیوب صرف چند ہی سیالوں کو گزنے دیتی ہيں، تاکہ ادویات تو دی جا سکیں لیکن نہانے اور تیراکی کے دوران کان میں پانی نہ جاسکے۔

پیولی چینکو امید کرتی ہیں کہ یہ بہتر ٹیوب بہرے پن، جس سے اب دنیا بھر میں45  کروڑ لوگ متاثر ہیں، کے علاج میں معاون ثابت ہوگی۔

پیولی چینکو اس وقت حاملہ تھیں جب انہوں نے وسطی کان کے انفیکشنز کی تحقیق کرنے کا فیصلہ کیا۔ لیکن اب ان کے لئے اس مسئلے کی اہمیت بڑھ گئی ہے کیونکہ ان کا اب ایک بچہ ہے اور یہ جانتی ہیں کہ ایک بچے کو تکلیف برداشت کرتے دیکھنا کتنا مشکل ہے۔

پیولی چینکو ہارورڈز وس انسٹیٹیوٹ میں ایک فیلو اور ایک سٹارٹ اپ، پیون ایئر(PionEar)، کی شریک بانی بھی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ “جیسے ہی آپ اپنے بچوں کو دارالاطفال لے کر آتے ہیں، اتنی ہی جلدی آپ کو معلوم ہوجاتا ہے کہ زکام اور اینٹی بائیوٹکس کا خوف کیا ہے۔“ انہوں نے مزيد بتایا کہ کچھ بچوں کو تکلیف دہ انفیکشنز، اینٹی بائیوٹکس، اور بولنے میں تاخیر کے خاتمے کے لیے موجودہ ٹیوبز کئی دفعہ لگانی پڑتی ہیں۔

یہ ٹیوبز اکثر گر جاتی ہیں اور جب ان کو باہر نکالنا ہو تو یہ اکثر پھنس بھی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں لگانے کیلیے بچوں کو کئی بار بے ہوش کرنے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

بڑوں میں کان کے مسائل اور بھی پیچیدہ ہو سکتے کیونکہ ٹیوب ایک جگہ پر زیادہ دیر تک رک نہیں سکتی اور انکے کان کی گہرائی تک ادویات پہنچانا مشکل ہوتا ہے۔ پیولیچینکو کہتی ہیں کہ انکی ٹیوبز ان سب مسائل کا حل پیش کرنے کی کوشش کرتی ہیں اور یہ زیادہ موثر ثابت ہوں گے، کان میں بہتر طریقے سے فٹ ہوں گے، اور ان کے خراب ہونے کے امکانات بھی کم ہیں۔

تحریر: کیرن وینتراب (Karen Weintraub)
مترجم: ماہم مقصود

Read in English

Authors

*

Top