Global Editions

مستقبل میں شاپنگ کے لیے بھی روبوٹس نظر آئيں گے

نام: جونس کلیولینڈ (Jonas Cleveland)
عمر: 31 سال
ادارہ: کوگنیٹو آپریشنل سسٹمز (Cognitive Operational Systems - COSY)

جونس کلیولینڈ (Jonas Cleveland) کے خیال میں شاپنگ کرنے والے روبوٹس صرف گوداموں میں سامان ہی نہيں اٹھائيں گے، بلکہ دکانوں میں بھی انسانی خریداروں کے شانہ بہ شانہ سامان خریدیں گے۔

کلیولینڈ کی کمپنی، جس کا نام کوگنیٹو آپریشنل سسٹمز (Cognitive Operational Systems - COSY) ہے، ان روبوٹس کے لیے سنسر کے پرسپشن کا سسٹم تخلیق کررہی ہے۔ ان روبوٹس کو کیمرے، مصنوعی ذہانت اور میپنگ کی ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے گا، تاکہ وہ اپنے اطراف موجود افراد سے نہ ٹکرائيں۔ اس کے علاوہ، ان میں اتنی ذہانت ہوگی کہ وہ ملتی جلتی چیزوں کے درمیان امتیاز بھی کرسکيں گے۔

تحریر: ڈین سولومن (Dan Solomon)

Read in English

Authors
Top