Global Editions

سماعت سے محروم افراد کے لیے خوش خبری

نام: ول میک لین (Will McLean)
عمر: 31 سال
ادارہ:  فریکوینسی تھیراپیوٹکس (Frequency Therapeutics)

انسانوں میں سماعت کی محرومی کی اصلاح کبھی بھی ممکن نہيں تھی، لیکن اب ایک ایجاد کے ذریعے صورتحال تبدیل ہوسکتی ہے۔

ول میک لین (Will McLean) کے خیال میں انہوں نے انسانی سماعت کی محرومی کا علاج ڈھونڈ نکالا ہے، جس کی کسی کو بھی توقع نہيں تھی۔

میک لین کی تحقیق قوت سماعت میں معاون ثابت ہونے والے اندرونی کان میں واقع سپائرل کی شکل کے سوراخ پر مرکوز ہے، جسے کوچلیا کہا جاتا ہے۔ پیدائش کے وقت انسانی کوچلیا میں 15،000 بالوں کے خلیات شامل ہوتے ہيں، جو آواز کی لہروں کی نشاندہی کرکے انہيں دماغ کی جانب بھیج دیتے ہيں۔ وقت کے ساتھ ساتھ شروع اور زہریلی ادویات کی وجہ سے ان میں سے کئی خلیات مردہ ہوجاتے ہیں۔ چڑیاؤں، رینگنے والے جانوروں اور پانی اور خشکی دونوں جگہوں میں رہنے والے جانوروں کے برعکس، دودھ پلانے والے جانوروں کے بالوں کے خلیے قدرتی طور پر دوبارہ پیدا نہيں ہوپاتے ہيں۔ میک لین کہتے ہیں "اندرونی کان کا شمار انسانی جسم کے ان حصوں میں ہوتا ہے جو خود کو دوبارہ تخلیق کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے قوت سماعت کی محرومی کی اصلاح ممکن نہيں ہے۔"

میک لین ایم آئی ٹی میں ہیلتھ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی ڈگری رکھتے ہیں، اور وہ اس مسئلے پر پچھلے دس سال سے کام کررہے ہیں۔ ان کے ابتدائی کام سے یہ بات سامنے آئی کہ اندرونی کام میں سٹیم خلیات سے ملتے جلتے لیکن مخصوص صلاحیتیں رکھنے والے پروجینیٹر خلیات موجود ہیں، جو بالوں کے خلیات میں تبدیل ہونے کی صلاحیت رکھتے ہيں، لیکن وہ خراب ہونے والے ٹشو کی مرمت کے لیے خود کی تقسیم کرنے سے قاصر ہیں۔ اس مسئلے کے حل کے لیے میک لین اور ان کے رفقاء نے انسانی آنت میں موجود خود کو تخلیق کرنے والے ٹشوز کو دیکھتے ہوئے چوہوں کے خراب کوچلیاز کو ایسی ادویات دینا شروع کیں جن کی وجہ سے ان دیگر اعضاء میں دوبارہ تخلیق کا عمل مکمن ہوا۔ انہیں یہ دیکھ کر بڑی حیرت ہوئی کہ اس تکنیک کے ذریعے نہ صرف پروجینیٹر خلیات پھیلنا شروع ہوئے، بلکہ نئے بالوں کے خلیات بھی پیدا ہوئے، جو سماعت کی بحالی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

اس انکشاف کے بعد میک لین اور ان کے رفقاء کار نے اسے تجارتی شکل دینے کے لیے فریکوینسی تھیراپیوٹکس (Frequency Therapeutics) نامی سٹارٹ اپ کمپنی قائم کی۔ اس کمپنی کی تکنیک کو پروجینیٹر سیل ایکٹیویشن کہا جاتا ہے، اور اس میں جسم کی خود کے علاج کی صلاحیت کو اجاگر کرنے والے مرکبات کے امتزاج کا استعمال کیا گیا ہے۔ فریکوینسی نے اب تک پیٹنٹ کی 19 درخواستیں جمع کروائی ہیں، اور سماعت کی محرومی کے مقابلے کے لیے کان میں ڈلنے والے تھیراپیوٹک بھی تیار کیا ہے۔ یہ علاج انسانی تحفظ کے ٹرائلز میں بھی کامیاب رہا ہے۔

تحریر: جوناتھن ڈبلیو روزن (Jonathan W. Rosen)

Read in English

Authors
Top