Global Editions

یہ مصنوعی ذہانت کو پوکر کھلا کر بہتر بنا رہے ہیں

نام: نوم براؤن (Noam Brown)
عمر: 31 سال
ادارہ: فیس بک (Facebook)
جائے پیدائش: اسرائیل

نوم براؤن کبھی بھی پوکر (poker) صحیح سے نہیں کھیل پائے۔ لیکن ان کا تخلیق کردہ پروگرام اس کھیل کی سب سے مقبول قسم بغیر حد والی ٹیکساس ہولڈایم (Texas Hold’em) میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کو ہرانے والا پہلا مصنوعی ذہانت استعمال کرنے والا پروگرام بن گیا ہے۔

حالیہ برسوں میں مشینوں نے انسانوں کو مختلف کامل معلومات رکھنے والی کھیلوں میں ہرایا ہے، جن میں چیکرز(checkers)، شطرنج اور گو (Go) شامل ہیں، جن میں کھلاڑیوں کو کسی بھی لمحے کے دوران کھیل کی عین حالت کے متعلق معلوم ہوتا ہے۔ نامکمل معلومات والے کھیل جیسے کہ پوکر، جن میں چھپے ہوئے کارڈز بلفینگ (bluffing) جیسی تدابیر کو ممکن بناتے ہیں، مزید پیچیدگی کی وجہ بنتے ہیں۔

براؤن کہتے ہیں کہ ”جب آپ چھپی ہوئی معلومات متعارف کراتے ہیں، تو یہ ساری پرانی تکنیکس کسی کام کی نہیں رہتیں۔”

اصل دنیا میں زیادہ تر تعامل تدابیر کو بالآخر کچھ شکل میں چھپی ہوئی معلومات درکار ہوتی ہیں۔ مستقبل میں براؤن کو امید ہے کہ ان کی ریسرچ سے ایسے مسائل کے حل ممکن ہوں گے جو پوشیدہ معلومات رکھنے والے گیمز کی طرح ہوں گے، جن میں ٹریفک کے انتظام، بازاروں کی کارکردگی کی پیشنگوئی، اور قومی سیکورٹی کے مذاکرات شامل ہیں۔

براؤن کی تخلیق، جس کا نام لیبراٹس (Libratus) ہے، دراصل ایک مصنوعی ذہانت کے اندر مختلف تین سسٹم پر مشتمل ہے۔ پہلے سسٹم نے خود سے کھربوں دفعہ کھیل کر کئی ماہ کی تربیت کے بعد پوکر کی ایک حکمت عملی بنائی۔ دوسرے نے انسانوں کے ساتھ کھیل کر رئیل ٹائم (real-time) میں اس حکمت عملی کو بہتر کیا اور تیسرے نے مقابلوں کے ہر دن کے اختتام میں کھیلے جانے والے کارڈز کا جائزہ لے کر شرط لگانے کے قابل پیشگوئی پیٹرنز جیسی کمزوریوں کی نشاندہی کی۔

جنوری  2017میں لیبراٹس نے پٹسبرگ کے ایک جوئے خانے میں دنیا کے چار بہترین کھلاڑیوں کو 20 دنوں کے اندر 120,000 ہینڈز (hands) کے بعد ہرایا۔ چونکہ روبوٹ نے انسانوں کی نقالی سے کھیلنا نہ سیکھا تھا اس لیے اس نے ایسے حربے استعمال کیے جو کھلاڑی عام طور پر استعمال نہيں کرتے۔ ان میں سے کچھ چالوں نے، جن میں یکدم سمال پاٹس (small pots) کی قیمتیں بڑھانا شامل ہیں، پیشہ ور کھلاڑیوں نے کھیلنے کے طریقوں میں تبدیلی لانا شروع کردی ہے۔

تحریر: جوناتھن ڈبلیو روزن (Jonathan W. Rosen)
مترجم: ماہم مقصود

Read in English

Authors

*

Top