Global Editions

گوگل کے اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کو دس برس مکمل

Photo credit: TechRadar

گوگل کے معروف موبائل فون آپریٹنگ سسٹم ’’اینڈرائڈ‘‘ کو دس برس مکمل ہو گئے ہیں ۔ گوگل نے دس برس قبل تئیس ستمبر2008ء کو ایچ ٹی سی موبائل فون کے ذریعے اپنا اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم متعارف کروایا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے لگا۔ اینڈرائڈ نظام کی مقبولیت کی وجہ اس کا آسان استعمال اور نت نئے فیچرز کا اضافہ تھا جس سے دنیا بھر میں موبائل فون کی پیداوار اور فروخت میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ اس ایک عشرے کے دوران اینڈرائڈ کے کئی ورژن تبدیل ہوئے اور ہر سال موبائل فونز میں نئے ٹیکنالوجی فیچرز متعارف کروائے گئے۔ گوگل کے موبائل آپریٹنگ ورژنز میں جنجر بریڈ‘ آئس کریم سینڈوچ‘جیلی بین‘کٹ کیٹ‘لولی پاپ‘مارش میلو‘نوگٹ‘اوریو اور پائی شامل ہیں۔ سٹیٹس کاؤنٹر ویب سائٹ کے مطابق امریکہ میں اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم والے موبائل فونز کا مارکیٹ شیئر46فیصد ہے جبکہ 53فیصد امریکی صارفین آئی فون آپریٹنگ سسٹم کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ دنیا بھر میں اب بھی اینڈرائڈ سسٹم کی مانگ نسبتاً زیادہ ہے۔

Authors
Top