Global Editions

اب آپ گوگل میپس سے معلوم کرسکيں گے کہ کرونا وائرس کے کیسز کہاں بڑھ رہے ہيں

اب آپ کے لیے یہ جاننا ممکن ہوگا کہ آپ کے لیے کونسی جگہیں محفوظ ہيں اور آپ کو کہاں جانے سے گریز کرنا چاہیے۔

اس نئے فیچر کی مدد سے آپ گوگل میپس میں دیکھ سکتے ہيں کہ کسی بھی علاقے میں فی 100،000 لاکھ افراد covid-19 کے کتنے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ، آپ کو یہ بھی بتایا جائے گا کہ ان کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے یا کم ہورہی ہے۔ گوگل کے مطابق یہ فیچر عالمی پیمانے پر اگلے ہفتے تک اینڈرائيڈ اور آئی او ایس فونز کے لیے متعارف کردیا جائے گا۔ تاہم اس وقت اس فیچر کی صلاحیتیں کافی حد تک محدود ہیں۔ امریکہ کے لیے تو ریاست اور کاؤنٹی کی سطح پر معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں، لیکن یورپی ممالک کے لیے فی الحال صرف قومی سطح پر اعداد و شمار بتائے جائيں گے۔

اس فیچر کو کس طرح استعمال کیا جاسکے گا؟ گوگل میپس کے پراڈکٹ مینیجر سوجوئے بینرجی (Sujoy Banerjee) کے ایک بلاگ پوسٹ کے مطابق صارفین کو یہ ایپ کھول کر اپنی سکرین کے اوپری دائيں حصے پر کلک کرنے کی ضرورت ہوگی، جس کے بعد انہيں ”covid-19 کی معلومات“ لکھا نظر آئے گا۔ ہر علاقے میں نئے کیسز کی تعداد کی نشاندہی کے لیے مختلف رنگوں کا استعمال کیا گيا ہے۔

یہ ڈيٹا کہاں سے حاصل کیا جاتا ہے؟ گوگل کے مطابق اس فیچر میں استعمال ہونے والا ڈيٹا جان ہاپکنس (John Hopkins)، عالمی ادارہ صحت، صحت کے اداروں، ہسپتالوں، نیو یارک ٹائمز، اور وکی پیڈیا جیسے ”معتبر ذرائع“ سے حاصل کیا جاتا ہے۔

اس کا کیا مقصد ہے؟ خطرے کی پیمائش کرنا کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کا اہم عنصر بن چکا ہے۔ اس نئے فیچر سے لوگوں کے لیے یہ جاننا آسان ہوگا کہ کونسی جگہیں ان کے لیے محفوظ ہیں تاکہ ان کے لیے چھٹی پر جانے یا اپنے بچوں کو سکول بھیجنے کے متعلق فیصلہ کرنا زيادہ آسان ہو۔

تحریر: شارلٹ جی (Charlotte Jee)

تصویر: گوگل

Read in English

Authors

*

Top