Global Editions

گوگل کو اچھوتا آئیڈیا اور حل پیش کریں، ہزاروں ڈالر کے انعامات جیتیں

گوگل نے تیرہ سے اٹھارہ برس کی عمر کے بچوں کے لئے ایک عالمی سائنسی میلہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں بچے مختلف مسائل اور آئیڈیاز کی نشاندہی اور ان کا حل تجویز کر کے ہزاروں ڈالرز کے سکالرشپ اور گوگل ہیڈکوارٹرز سمیت دنیا کے اہم مقامات کی مفت سیر کر سکتے ہیں۔ بچے جن شعبوں میں اپنے آئیڈیاز پیش کر سکتے ہیں ان میں ماحولیات‘ ٹیکنالوجی‘روبوٹکس‘خلاء‘صحت‘ کمیونٹی‘کھانے‘ سفر‘ توانائی اور مصنوعی ذہانت شامل ہیں۔ مقابلے میں ایک بچہ یا ایک سے زیادہ بچوں پر مشتمل گروپ حصہ لے سکتے ہیں۔بچوں کو سب سے پہلے کسی مسئلے کی نشاندہی کرنا ہو گی۔ اس کے بعد بہترین آئیڈیا منتخب کرنا ہو گا۔تیسرے مرحلے میں مسئلے کا حل پیش کرنا ہو گا اور چوتھے مرحلے میں اسے شیئر کرنا ہو گا۔ جس کے بعد ججز بہترین آئیڈیا اور اس کا حل پیش کرنے والے بچوں کے ناموں کا اعلان کریں گے۔ پہلا انعام پچاس ہزار امریکی ڈالر کا تعلیمی سکالر شپ ہے۔ دوسرا انعام پندرہ ہزار ڈالر کا سکالر شپ اور لیگو کمپنی‘ ڈنمارک کی سیر ہے۔تیسرے نمبر پر پندرہ ہزار ڈالر سکالر شپ اور نیشنل جیوگرافک کی طرف سے دنیا کے کسی ملک کی سیر ہے۔ چوتھے نمبر پر پندرہ ہزار ڈالر سکالر شپ اور دنیا کے نامور سائنسدانوں سے ملاقات ہے۔ حتمی مرحلے میں منتخب ہونے والے بیس بچوں یا گروپس کو گوگل ہیڈکوارٹرز کی سیر کروائی جائے گی۔ اپنے شہرمیں بہترین پوزیشن لینے والے 53بچوں یا گروپس کو اینڈرائڈ ٹیبلٹس اور دیگر تحائف ملیں گے۔جبکہ اپنے اپنے ملک میں بہترین پوزیشن لینے والے ایک سو بچوں کو کروم بُکس اور دیگر تحائف ملیں گے۔ پراجیکٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ 12دسمبر ہے۔ کامیاب ہونے والے بچوں کا اعلان مئی 2019میں کیا جائے گا۔

Authors

*

Top