Global Editions

سنگاپور کے گروسری سٹور میں روبوٹس گاہکوں کو سامان فراہم کرنے لگے

سنگاپور کے ایک گروسری سٹور نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک قدم آگے رکھتے ہوئے ایسے روبوٹس متعارف کروائے ہیں جو گاہکوں کو ان کا منتخب کردہ سامان فراہم کر یں گے۔ ہیبی ٹیٹ سٹور نے اس سروس کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت گاہک سٹور میں داخل ہوتے وقت ایک موبائل ایپ کے ذریعے بار کوڈ سکین کریں گے اور اپنی مطلوبہ اشیا آرڈر کر دیں گے۔ چند منٹ بعد ایک روبوٹ سٹور کے خارجی دروازے پر یہ اشیا انہیں فراہم کر دے گا۔ سٹور نے ایک ایپ بھی متعارف کرائی ہے جس میں ایمزون کی طرز پر گھر بیٹھے آن لائن آرڈر دیا جا سکے گا اور چیزیں گھر پر بھی مل سکیں گی اور اگر کوئی انہیں سٹور سے جا کر خود لینا چاہے تو روبوٹ انہیں تمام چیزیں ان کے آنے سے قبل سٹور کے خارجی دروازے پر فراہم کر دیں گے۔ خریداری کا بل بھی ایپ کے ذریعے ادا کیا جائے گا ۔ سٹور انتظامیہ کے مطابق اس ٹیکنالوجی کا مقصد صارفین کے لئے خریداری کو آسان بنانا‘ قطاروں کے جھنجھٹ اور قیمتی وقت بچانااور خودکار انداز سے اشیا کی فراہمی ہے۔

Authors
Top