Global Editions

فیس بک نے ”ہسٹری کلیئر“ کرنے کا بٹن متعارف کیا ہے، لیکن اس سے کچھ بھی صاف نہيں ہوتا

فیس بک نے اپنا ”فیس بک سے باہر ہونے والی سرگرمی کا ٹول“ متعارف کیا ہے جس کے ذریعے صارفین تھرڈ پارٹی ایپس اور ویب سائٹس کے فیس بک کے ساتھ شیئر کیے جانے والے ڈیٹا کا بہتر طور پر انتظام کرسکیں گے اور اسے حسب ضرورت حذف کرسکیں گے۔ اس بٹن کو 2018ء میں ”کلیئر ہسٹری“ کے نام سے اس وقت متعارف کیا گيا تھا جب فیس بک کو سیاسی کنسلٹنسی کیمبرج اینالیٹیکا (Cambridge Analytica) کے ساتھ لاکھوں امریکی شہریوں کا ذاتی ڈیٹا شیئر کرنے کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ہم آپ کو مشورہ دیتے ہيں کہ آپ جا کر ضرور دیکھیں کہ آپ کے متعلق فیس بک کے ساتھ کتنا ڈیٹا شیئر کیا جارہا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ دنگ رہ جائيں گے۔ اس کا طریقہ کار جاننے کے لیے یہ لنک ملاحظہ کريں۔ جب میں نے دیکھنے کی کوشش کی تو میں یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ 812 ایپس اور ویب سائٹس، جن میں سے اخباروں سے لے کر کیفے شامل تھے، فیس بک کو میرے متعلق ڈیٹا فراہم کررہے تھے۔ یہ کہنا غلط نہيں ہوگا کہ زیادہ تر ویب سائٹس اور ایپس فیس بک کو آپ کے متعلق بھی ڈیٹا فراہم کرتے ہيں۔

میں نے بٹن استعمال کرتے ہوئے اپنے اکاؤنٹ سے اس ڈیٹا کو حذف کرنے کی کوشش کی، لیکن مجھے یہ دیکھ کر بہت بڑا دھچکا لگا کہ یہ بٹن آپ کی ہسٹری صاف نہيں کرتا۔ فیس بک تھرڈ پارٹی ایپس کا ڈیٹا حذف کرنے کے بجائے صرف اسے اپنے خود کے ڈیٹا سے علیحدہ کردیتا ہے۔ اس کے علاوہ، اس بٹن کے ذریعے تھڑد پارٹی ایپس کی طرف سے فیس بک کو آپ کے متعلق ڈيٹا کی فراہمی کی بھی روک تھام ممکن نہیں ہے۔ ایسا کرنے کے لیے آپ کو اپنی فیس بک کی سیٹنگز کے مختلف حصے کی سیٹنگز میں ترمیم کرنے کی ضرورت ہوگی۔

ڈیٹا ہسٹری کھل کر کسی کے سامنے پیش کرنا تھوڑا پریشان کن تو ہے لیکن یہ کوئی نئی بات نہيں ہے۔ یہ ایڈورٹائزنگ ٹیکنالوجی کی صنعت کا روز کا کام ہے۔ لیکن اس قسم کی سرگرمیاں کس حد تک قانون کے مطابق ہیں؟ یہ اب تک ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

تحریر: شارلٹ جی (Charlotte Jee)

تصویر: ان سپلیش (Unsplash)

Read in English

Authors

*

Top