Global Editions

روزیٹا۔۔۔ فیس بک کا نفرت انگیز پوسٹس کی نشاندہی کا نیا نظام

فیس بک نے نفرت انگیز پوسٹس کی نشاندہی کے لئے مصنوعی ذہانت پر مبنی نیا نظام ’’روزیٹا ‘‘متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل یہ کام آپٹیکل کیریکٹر ریکگنیشن کی مدد سے کیا جاتا تھا ۔فیس بک میں چونکہ دو ارب بیس کروڑ صارفین روزانہ پوسٹس کررہے ہیں اس لئے او آر سی کا نظام اتنے بڑے ڈیٹا کے لئے کارآمد نہیں تھا۔ روزیٹا کے ذریعے دو ارب سے زائد صارفین کی پوسٹس کو سکین کرنے اور ان میں نفرت انگیز عبارت ‘ اور آڈیو ویڈیو مواد کی نشاندہی ممکن ہو سکے گی۔ روزیٹا تصاویر میں مختلف زبانوں میں موجود عبارت کو خود کار انداز میں پڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور آڈیو اور ویڈیوز میں مختلف فریمز کو سکین کرسکتا ہے۔ فیس بک کو منفی مواد کے حوالے سے آئے روز مختلف ممالک‘ شخصیات اور تنظیموں کی جانب سے تنقید کا سامنا رہتا ہے۔ فیس کا یہ نیا نظام ایسے مواد اور پوسٹس کی نشاندہی اور روک تھام میں معاون ثابت ہو گا۔

Authors
Top