Global Editions

ایک گھنٹے میں شرانگیز مواد نہ ہٹانے پر بھاری جرمانہ ہو گا‘ یورپی یونین کا انتباہ

یورپی یونین نے فیس بک‘ ٹویٹر‘ گوگل‘ یوٹیوب اور دیگر آن لائن ویب سائٹس کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے نشاندہی کے باوجود اپنی ویب سائٹس سے شر انگیز اور انتہا پسندانہ مواد ایک گھنٹے کے اندر اندر نہ ہٹایا تو انہیں بھاری جرمانہ ادا کرنے کے لئے تیار رہنا ہو گا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا ویب سائٹس کے لئے ایک پروپوزل بھی تیار کیا جا رہا ہے جس میں انہیں کردار کشی پر مبنی شرانگیز مواد آن لائن آنے سے روکنے کے لئے بھی پیشگی اقدامات کرنا ہوں گے اور اپنے نظام میں تبدیلیاں لانا ہوں گی۔اسی طرح تمام انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز کو بھی ایسے مواد کی روک تھام کے لئے سالانہ رپورٹ جمع کرانا ہو گی ۔رپورٹ جمع نہ کروانے پر ایسی کمپنیوں کو اپنی سالانہ آمدنی کا چار فیصد بطور جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔ اس سلسلے میں ایک کمیشن بھی قائم کیا جائے گا جو فیس بک‘ مائیکرو سافٹ‘ ٹویٹر اور یوٹیوب کے ساتھ مل کر انتہا پسندانہ اور کردار کشی پر مبنی مواد کی روک تھا م کے لئے ایک ضابطہ اخلاق ترتیب دے گا۔

Authors
Top