Global Editions

ڈرون پرندوں کی طرح فضا میں رک سکتے ہیں

ایک سادہ پکڑنے کا نظام فضائی گاڑیوں کو توانائی بچانے کے لئےکھمبوں وغیرہ پرآرام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

جیسے ایک چمگادڑ ایک دیوار کے ساتھ چمٹ جاتا ہے یا ایک پرندہ ایک شاخ پر بیٹھ سکتا ہے، ڈرون بھی اسی طرح کی کسی چیز کو پکڑ کر توانائی کی بچت کےلئے وقفہ لے سکتے ہیں۔

سائنس روبوٹکس میں شائع ہونے والے ایک پیپر کے مصنف اور ییل یونیورسٹی (Yale University )کے کیو ہانگ کہتے ہیں، "کسی جگہ آرام کرنے سے بجلی کی کھپت میں کمی آتی ہے، بہتر استحکام پیدا ہوتا ہے اور بہت سے معاملات میں بڑے پیمانے پر فائدہ ہوتا ہے۔" ان کا کہنا ہے کہ ڈرونز کی حکمت عملی بیٹھنے اور مشاہدہ کرنے میں کام آئے گی جہاں ڈرون بیٹھ کر طویل مدتی مشاہدہ کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل بھی ڈرون کے بیٹھنے کی صلاحیت پر تحقیق کی گئی ہے لیکن اس میں اکثر پیچیدہ مداخلت کی ضرورت ہوتی ہے۔ نئے ڈرونز میں پکڑنے کی ایسی صلاحیت ہوتی ہے جو اسے اپنے سے چھوٹی چیزوںجیسے شاخوں، علامتوں یا روشنی جیسی چھوٹی چیزوں کو پکڑنے کی اجازت دیتی ہے۔ یہ ایک راڈ سے چمگادڑ کی طرح چمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس سے اس کے تمام بجلی خرچ کرنے والے رائوٹر بند ہو جاتے ہیں۔

مثال کے طور پر، ایک کنارے کوپکڑنےسے ایک ڈرون تقریباً 45 فیصد کم توانائی کا استعمال کرتا ہے۔یہ ایک راڈ سے چمگادڑ کی چمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس سے اس کے تمام بجلی خرچ کرنے والے رائوٹر بند ہو جاتے ہیں۔ یا ایک چھڑی پر بھی آرام کر سکتا ہے جس سے اس کے پروپلرز69 فیصد توانائی بچاتے ہیں۔

ڈرونز کو پکڑنے کی صلاحیت انہیں زیادہ چیزوں کو اٹھانے کی صلاحیت بھی دیتی ہے اور انسانوں کے ساتھ بات چیت کو محفوظ بناتی ہے۔ ہینگ کا کہنا ہے کہ "ایک بار جب فضائی گاڑی (یو وی اے) کہیں پکڑ کر بیٹھ جاتی ہے، تو وہ ڈرامائی طور پر بڑے بوجھ اٹھانے کے قابل ہو جائے گی اور اسے کسی طاقت کی ضرورت نہیں ہو گی۔"

ٹیم کے لئے اگلا کام ان ڈرونوں کو حقیقی زندگی کے حالات سے مزین کرنا ہے جیسا کہ باہر کا موسم۔ اگر یہ ڈرون مسلسل اپنی جگہ بنا لیتے ہیں تو یہ کچھ میراتھن پروازیں آگے لے جا سکتے ہیں۔یقیناً ایسا کچھ بریکوں کے ساتھ ہو گا۔

تحریر: ایرن ونک (Erin Winick)

Read in English

Authors
Top