Global Editions

یہ کمپیوٹر چپ بالکل انسانی دماغ کی طرح کام کرتی ہے

نام: منان سوری (Manan Suri)
عمر: 31 سال
ادارہ: کرائن اے آئی سولیوشنز (Cryan AI Solutions)

منان سوری (Manan Suri) نے کمپیوٹر چپس کے ایسے بنیادی عناصر تیار کیے ہیں جو انسانی دماغ کے سیکھنے کی صلاحیت اور توانائی کے استعمال کی اثراندازی کی نقالی کرتے ہيں۔ اور یہ سب اگلی نسل کی میموری کی ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے مکمن ہوا ہے۔

اس ٹیکنالوجی کو ایمرجنگ نان وولاٹائل میموری (emerging non-volatile memory - eNVM) کہا جاتا ہے۔ نینوسکیل فزکس کی چند عجیب و غریب خصوصیات کی وجہ سے eNVM کے آلات اکثر بے قاعدہ طور طریقوں کا مظاہرہ کرتے ہيں جسے کمپیوٹر کی زبان میں خامی سمجھا جاتا ہے۔ تاہم سوری کو احساس ہوا کہ یہ بے ترتیبی نیورومورفک چپس تیار کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے، جو انسانی دماغ کے نیورنونز اور سائنیپسز کی نقالی کرتے ہيں۔

ٹرانزیسٹرز میں معلومات 1 اور 0 کی شکل میں محفوظ کی جاتی ہے، لیکن انسانی دماغ میں معلومات سٹور کرنے والے بائیولوجیکل سائنیپسز متعدد حالات اختیار کرتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ انسانی دماغ کی طرح کام کرنے والے کمپیوٹرز تخلیق کرنے کے لیے ایسے پیچیدہ سائنیپسز کی بھی ضرورت پڑتی تھی جن میں متعدد حالات اختیار کرنے کی صلاحیت موجود ہو۔

سوری نے دیکھا کہ وہ eNVMs میں موجود تبدیل ہونے کی صلاحیت سے فائدہ اٹھا کر پڑے پیمانے پر نگرانی کے تحت اور نگرانی کے بغیر تربیت حاصل کرنے کی صلاحیت سے آراستہ نیورومارفک سسٹمز تیار کرسکتے ہیں۔ انہوں نے اس بے ترتیبی سے فائدہ اٹھا کر سائبرسیکورٹی اور برتر سینسنگ ایپلی کیشنز بھی تیار کیے ہيں۔ اس سال انہوں نے اپنی eNVM تحقیق استعمال کرنے والا نیورومارفک اور سائبرسیکورٹی ہارڈویئر تخلیق کرنے کے لیے کرائن اے آئی سولیوشنز (Cryan AI Solutions) نامی کمپنی بھی قائم کی ہے۔۔

تحریر: ایڈ جینٹ (Edd Gent)

Read in English

Authors
Top