Global Editions

ریل کارکنوں کو بائیونک چشمے دینے کا منصوبہ

امریکی شہر بوسٹن میں ریل کارکنوں کی استعداد کار میں اضافے، اخراجات میں کمی اور ریلوے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے Augmented رئیالٹی سے مستفید ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بوسٹن کی ریل سروس کا انتظام و انصرام سنبھالنے والی کمپنی Keolis Commuter Services اپنے فیلڈ سٹاف کو AR سمارٹ گلاسز فراہم کریگی تاکہ وہ کسی بھی معاملے میں فوری طور پر ماہر ٹیکنیشنز سے رابطہ کر سکیں اور فوری ہدایات حاصل کر سکیں۔ اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے نہ صرف ریلوے کی کارکردگی بہتر ہو گی بلکہ ٹرین اور ٹریک کی فوری تعمیر و مرمت بھی کی جا سکے گی اور اس کے ذریعے امید کی جا رہی ہے کہ بوسٹن ریلوے کے اخراجات میں بھی کمی آئیگی۔ اس منصوبے پر عمل درآمد کے لئے AMA XpertEye نامی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ سافٹ وئیر استعمال کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ بوسٹن ریلوے وہ پہلا ادارہ ہے جو ادارہ جاتی سطح پر AR ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے جا رہا ہے۔ AMA کمپنی سمارٹ گلاسز کو ویب بیسڈ انٹرفیس کے ذریعے مرکزی کنٹرول روم سے منسلک کریگی۔ اس مقصد کے لئے AMA XpertEye نے سمارٹ گلاسز کی خریداری کا کام مکمل کر لیا ہے۔ یہ گلاسز گوگل، ایپسون وغیرہ جیسی معروف کمپنیوں سے خریدے گئے ہیں اور انہیں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے ذریعے سافٹ وئیر سے منسلک کیا گیا ہے۔ ان سمارٹ گلاسز کے ذریعے ریلوے کارکن موقع کی براہ راست ویڈیو سٹریم کرنے کے ساتھ ساتھ رئیل ٹائم میں ماہرین سے رابطہ اور مسئلے کے بارے میں گفتگو کر سکے گا اور موقع پر ہی ماہرین کی ہدایت اور مشورے کے مطابق تعمیرومرمت کا کام مکمل کر سکے گا۔ اس عمل کی وضاحت کچھ اس طرح سےبھی کی جا سکتی ہے کہ فیلڈ سٹاف اپنے سمارٹ گلاسز اور سمارٹ فون کے ذریعے مرکزی دفتر میں موجود ماہر سے رابطہ کر سکے گا۔ فیلڈ سٹاف اپنے گلاسز کے ذریعے موقع کی تصاویر اور ویڈیو اپ لوڈ کریگا جبکہ آفس میں موجود ماہر اپنے لیپ ٹاپ کے ذریعے تحریری ہدایات جاری کر سکے گا اس انٹرفیس کے ذریعے دونوں کا رابطہ قائم رہے گا اور ساری گفتگو ریکارڈ کا حصہ بنتی رہے گی۔ فیلڈ سٹٓاف اور ماہرین کے رابطے کے لئے تھری اور فور جی ٹیکنالوجی سے مدد لی جائیگی۔ اس حوالے سے AME XpertEye کی چیف ایگزیکٹو Anne Fleur Andrle کا کہنا ہے کہ AR گلاسز کے ذریعے کارکنوں کے ویژن کو امیج پراسیسنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے بڑھایا جا سکتا ہے۔ AR ٹیکنالوجی کی مدد سے نہ صرف لوگوں کی استعدادکار میں اضافہ ممکن ہے بلکہ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے نئے کارکنوں کی احسن انداز میں آن فیلڈ ٹریننگ بھی کی جا سکتی ہے۔ ان سمارٹ گلاسز کو ابتدائی طور پر تین مقامات پر استعمال میں لایا جائے گا تاکہ ٹریکس کی دیکھ بھال کی جا سکے۔

تحریر: الزبتھ وایوکے (Elizabeth Woyke)

Read in English

Authors

*

Top