Global Editions

ہوا کی آلودگی کا خشک سالی میں کردار

ماحولیاتی تبدیلی واضح طور پر کچھ علاقوں کو گیلا اور کچھ کو خشک بنا رہی ہے۔ لیکن سائنسدانوں کو یہ مشکل پیش آ رہی ہے کہ عالمی خشک سالی کی شدت میں انسانوں کےکردار کو کس طرح واضح کریں۔ اس کی وجہ یہ ہے قدرتی ماحول میں تبدیلی تغیر پذیر ہے، علاقائی اختلافات ہیں اور ڈیٹا محدود ہے۔
نیچر میں ایک نئی رپورٹ اس شک میں اضافہ کرتی ہے کہ ہوا کی آلودگی سائنس کو پیچیدہ کر رہی ہے۔ اس سے گرین ہائوس گیسوں کا کردار واضح نہیں ہو رہا ہے۔ ریسرچ نے پہلے سے ہی پتہ چلایا ہے کہ ہوا کی آلودگی کی وجہ سے گلوبل وارمنگ میں معتدل اضافہ ہوا ہے۔ تازہ ترین نتائج یہ بتاتے ہیں کہ یہ چیز خشک سالی میں بھی کمی لا سکتی ہے کیونکہ اس سے مٹی کی نمی کی سطح میں کمی ہو سکتی ہے۔

اگر ایسا ہوا تو جیسے جیسے دنیا فضائی آلودگی کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے، ویسے ہی ماحولیاتی تبدیلی کا خشک سالی پر اثر بہت ہی شدید ہو گا۔
ایک نئے مطالعہ میں ناسا، کولمبیا یونیورسٹی اور لارنس لیور مور نیشنل لیبارٹری کے محققین نے وقت کے ساتھ مٹی میں نمی کی حالت میں تبدیلی کا جائزہ لینے کے لئے درختوں کے رنگ کا تجزیہ کیا۔ انہوں نے تین مختلف رجحانات کو پایا: گزشتہ صدی کے پہلے نصف میں خشک سالی میں انسانی فنگر پرنٹ، 1950 اور 1975 کے درمیان ایک تبدیلی والا رجحان اور پھر مثبت کی طرف واپسی جوکہ اگرچہ خاص طور پر مضبوط نہیں لیکن تب سے جاری ہے۔
محققین کا خیال ہے کہ یہ درمیانی دور فضا میں ایروسول کے اضافے کے ساتھ جا ملتا ہے۔  ایروسول چھوٹے چھوٹے ذرات ہیں جو طیاروں، کاروں، کوئلے کےپلانٹس، فارموں اور قدرتی عوامل جیسے جنگلوں میں آگ اورآتش فشاں سے پیدا ہوتے ہیں۔ یہ ذرات بادلوں اوربارش کے پیٹرن کو تبدیل کر سکتے ہیں، گرمی لا سکتے ہیں یا زمین سے دور سورج کی روشنی منعکس کرتے ہیں۔

خاص طور پر، عالمی فضائی آلودگی کی سطح میں 1970 کی دہائی کےوسط میں کمی واقع ہوئی کیونکہ 1970میں امریکہ میں یو ایس کلئیر ائر ایکٹ(US Clear Air Act1970 پاس ہوا اور اسی طرح کے اقدامات یورپ میں ہوئے۔ اس چیزکا مطالعہ ماحول کی تبدیلی کے پیٹرن سے لکھا گیا ہے۔
مصنفین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ تحقیق میں خشک سالی کے حوالے سے ایروسول کے ایک ممکنہ کردار کی بات کی گئی اور اس حوالے سے کسی بھی کنکشن کو جوڑنے کے لئےمزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

پیسیفک نارتھ ویسٹ نیشنل لیبارٹری کے ایک سائنسدان جان لو، جو ماحولیاتی تبدیلی کا ہائیڈرولوجیکل سائیکل پر مطالعہ کرتے ہیں ، کا کہنا ہے کہ یہ جاننا مشکل ہے کہ آیا ایروسولز یہاں اہم عناصر ہیں۔ جان لو نے نوٹ کیا کہ سمندر میں کئی دہائیوں سے درجہ حرارت میں تبدیلی بھی ایک اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

لیکن اگر ہوا کی آلودگی خشک سالی میں ایک بڑی طاقت ہے تو یہ ماحولیاتی تبدیلی میں بہت زیادہ مسائل اور ان کے حل کوپیچیدہ کر سکتی ہے۔

تحریر: جیمز ٹیمپل (James Temple)

Read in English

Authors

*

Top