Global Editions

ہیضہ کا فوری علاج دریافت

نام: منمن ین
عمر: 29
ادارہ: پھیج پرو(Phage Pro)

ہیضہ سے اموات واقع ہوتی ہیں اور ویکسین ہمیشہ کام نہیں کرتی۔انہوں نے ایک بہتر حل ڈھونڈ لیا

ہیضہ دنیا کی غریب ترین آبادیوں میں ہر سال لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔ اس کا اکثر اینٹی بائیوٹکس کے ساتھ علاج کیا جاتا ہے لیکن یہ علاج مثالی نہیں ہے کیونکہ یہ گٹ میں بیکٹیریا کو نقصان پہنچاتے ہیں۔یہ بھی حقیقت ہے کہ اینٹی بائیوٹکس کے خلاف مزاحمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

منمن ین نے اس بیماری کا ایک بہتر حل تلا ش کیا: بیکٹیریوفیج یا وائرس جو خاص طور پر بیکٹیریا کو نشانہ بناتے ہیں۔ ین کے دریافت شدہ علاج کی خاص بات یہ ہے کہ یہ فوری طور پر نقصان پہنچانے والے بیکٹریا کو مارتا ہے اور بیماری کو پھیلنے سے روکتا ہے۔ اس کے برعکس موجودہ ویکسین ہیضہ کے مرض کے علاج کے لئے کئی ہفتے لے سکتی ہے۔

منمن ین نے ٹفٹس یونیورسٹی سے مالیکولر بیالوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ ان کا کہنا کہ بیکٹیریوفیج کو زیادہ ڈھونڈا نہیں گیاکیونکہ اینٹی بائیوٹیکس بہت زیادہ ہیں۔ لیکن ان کا کہنا ہے وقت آ چکا ہے کہ وہ اب یہ بڑا کردار ادا کریں کیونکہ بیکٹیریا کے خلاف مزاحمت عام ہو گئی ہے۔ انہوں نے اپنی دوا کو مارکیٹ میں لانے کے لئے ایک کمپنی پھیج پروکا آغاز کیا ہے۔

تحریر:اریکا بیراس (Erika Beras)

Read in English

Authors
Top